Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے
پاکستان

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے

Published May 24, 2024
Tags: 4 روز قبل میرپورماتھیلو مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوئے Featured صحافی نصراللہ گڈانی انتقال کرگئے قاتلوں کی گرفتاری تک قومی شاہراہ بلاک رہے گی
Share
SHARE

کراچی- گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے۔نصر اللہ گڈانی جو 4 روز قبل میرپورماتھیلو سندھ میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوئے تھے آج صبح کراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔نصراللہ گڈانی کی میت کو مقامی اسپتال سے ان کے آبائی گاؤں واقع میرپورماتھیلو کے قریب قبول گڈانی روانہ کردی گئی ہے، جہاں شام 5 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی .

نصراللہ گڈانی کی میت کو ایمبولینس کےذریعے میرپورماتھیلو منتقلی کے دوران میت جامشورو پہنچےپرشہریوں کی جانب سےشہیدکوخراج عقیدت پیش کیاگیا. شہریوں کی جانب سے ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی.

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جبکہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری و اراکین مجلس عاملہ نے میر پور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کی مغفرت کی دعا کرتے ھوئے کہا ہے کہ سندھ صحافیوں کے لئے خطرناک ہوتا جارہا ہے سندھ پروٹیکشن کمیشن کی کار گزاری سوالیہ نشان بن چکی ہے کمیشن عملی طور پر ناکام ھوگیا ہے شہید نصراللہ گڈانی کا لہو رنگ لائے گا ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کے یو جے سمیت ملک بھر کے صحافی پی ایف یو جے کی قیادت میں بھر پور جدوجہد کریں گے – شہید نصراللہ گڈانی کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا انہیں علاج معالجے کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے.

کے یو جے کے صدر طاھر حسن خان ، جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری و اراکین مجلس عاملہ نے شہید صحافی کے علاج معالجے کے لئے تعاون کرنے پر حکومت سندھ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور ائیرایمبولینس فراھم کرنے پر فیصل ایدھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے سندھ عامل صحافیوں کے لئے خطرناک ہوتا جارھا ھے گزشتہ ایک سال میں سکھر ڈویژن میں دو مضبوط و معروف صحافیوں شہید جان محمد مھر اور شہید نصراللہ گڈانی کو شہید کیا گیا اور قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں .

دوسری جانب میرپورماتھیلو کے شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس گھوٹکی کے دفتر کے سامنے صحافیوں، شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے.

مظاہرین نےاعلان کیا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک قومی شاہراہ بلاک رہے گی-

TAGGED:4 روز قبل میرپورماتھیلو مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوئےFeaturedصحافی نصراللہ گڈانی انتقال کرگئےقاتلوں کی گرفتاری تک قومی شاہراہ بلاک رہے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدت میں نکاح کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
Next Article لیجنڈری مزاحیہ اداکار رنگیلا کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے بجٹ کے فوراً بعد اگلے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم…

June 1, 2023
پاکستان

سندھ کابینہ میں اختلافات، وزیر اعلیٰ اور وزیرصحت کے ایک دوسرے پر الزامات

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی نگران وزیر صحت کی جانب سے مداخلت…

November 10, 2023
دنیا

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

(ویب ڈیسک): بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور اقدام اٹھالیا۔غیر ملکی خبر…

May 16, 2024
پاکستانکاروبار

تھرکول کے 2 ہزار میگاواٹ سمیت سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے؛ وزیر توانائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ملک کے ایک چوتھائی حصے میں لائن…

July 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?