Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات
دنیا

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات

Published May 25, 2024
Tags: Featured ایرانی صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیرخارجہ، ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان سابق ایرانی وزیرخارجہ نے ابراہیم رئیسی کے حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دیدیا واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ 18 مئی کو پیش آیا، ایرانی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ سرگرمیوں کے ثبوت نہیں ملے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہےکہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں گولی کا بھی کوئی سوراخ موجود نہیں ہے۔

مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپرد خاک
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں
سابق ایرانی وزیرخارجہ نے ابراہیم رئیسی کے حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دیدیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر پری پلان روٹ پر پرواز کررہا تھا، ہیلی کاپٹر نے حادثے سے قبل طے شدہ روٹ پر سفر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل واچ ٹاور اور فلائٹ کریو کے درمیان گفتگو میں کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے کریو کی آخری گفتگو حادثے سے تقریباً ایک منٹ پہلے ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ شمال مغربی پہاڑی سلسلے سے ملا جسے ایرانی ڈرونز نے تلاش کیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران شدید دھند اور انتہائی کم درجہ حرارت سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایرانی فوج کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے پہلے بیان میں کسی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ایرانی فوج مزید تفصیلات جاری کرے گی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ 18 مئی کو پیش آیا، ایرانی صدر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے جس دوران ان کے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی۔

ایرانی صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیرخارجہ، ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

TAGGED:Featuredایرانی صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیرخارجہ، ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمانسابق ایرانی وزیرخارجہ نے ابراہیم رئیسی کے حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دیدیاواضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ 18 مئی کو پیش آیا، ایرانی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایک کی سزا سب کو نہیں دی جاسکتی لیکن کے الیکٹرک نے اجتماعی سزا کا نظام رائج کررکھا ہے: سعید غنی
Next Article سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب بدھ کو اعتماد کا ووٹ لیں؛ گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری…

December 19, 2022
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: شاہ محمود

(ویب ڈیسک): لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا نائب…

September 7, 2024
انٹرٹینمنٹپاکستان

حمیرا اصغر کیس: پروڈیوسر، جم ٹرینر اور ڈیزائنر شامل تفتیش

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کار کو…

July 15, 2025
پاکستان

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی معیشت کی صورتحال سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کردی جس میں…

May 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?