Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

Published May 26, 2024
Tags: Featured پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔طلعت حسین نے ماہر تعلیم پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کے والد تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا جنہوں نے بعدازاں برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔

احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیرملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سینئر اداکار کو 2021 میں ستارہ امتیاز (اسٹار آف ایکسیلنس) اور 1982 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہیں 2006 میں نارویجن فلم ‘امپورٹ ایکسپورٹ’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے امانڈا ایوارڈ اور فلم ‘مس بینکاک’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے 1986 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

TAGGED:Featuredپاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکارطلعت حسین انتقال کرگئےنجی اسپتال میں زیر علاج تھے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات
Next Article سندھ پولیس کا مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اور مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر وائرل

(ویب ڈیسک):نئی دہلی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دنیا کی امیر شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی…

June 11, 2024
پاکستانتازہ ترین

بنوں:کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، سائنس لیب کو جلادیا

بنوں (ویب ڈیسک): بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کرکے سائنس لیب کو آگ لگادی۔پولیس کے…

December 30, 2023
انٹرٹینمنٹ

کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد میواسپتال لاہور میں وفات پاگئے

لاہور (شوبز ڈیسک): معروف کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد لاہور کے میواسپتال میں وفات پاگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق…

September 30, 2025
دنیا

جنگ بندی کے امریکی دعوے مسترد: غزہ میں کارروائی کسی وقفے کےبغیر جاری ہے اور رہے گی، اسرائیل

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کے غزہ میں جنگ بندی کے دعوے کو…

November 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?