Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رفح پر حملے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، قطر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > رفح پر حملے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، قطر
دنیا

رفح پر حملے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، قطر

Published May 27, 2024
Tags: Featured اسرائیلی افواج نے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج خلیجی بادشاہت نے عالمی برادری سے فوری اور مضبوط مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے بارہا کہا ہے کہ حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کروانے والے ملک قطر نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح کے قریب اسرائیل کے تازہ حملے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے بات چیت میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ بمباری ثالثی کی جاری کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گی اور فوری اور مستقل جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ بنے گی۔

یاد رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کے ساتھ، تباہ شدہ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے کئی مہینوں سے بات چیت میں مصروف ہے لیکن مذاکرات اس ماہ کے شروع میں تعطل کا شکار ہو گئے جب اسرائیل نے رفح میں زمینیکارروائی کا آغاز کیا۔

قطر، نے اسرائیلی بمباری کو بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو شہر سے جبری طور پر (فلسطینیوں) کو بے گھر کرنے کے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے روکنے کے لیے فوری اقدام کرے، جو کہ لاکھوں لوگوں کی آخری پناہ گاہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے کہا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے جاری قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایک بیان میں، سعودی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

اس کے علاوہ کویت کی وزارت خارجہ نے بھی رفح کے قریب بے گھر فلسطینیوں کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

خلیجی بادشاہت نے عالمی برادری سے فوری اور مضبوط مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے رفح کے علاقے میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے، جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھے۔

اسرائیلی افواج نے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور بیشتر افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو حماس نے ثالث قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے ثالث قطر اور مصر کو آگاہ کیا کہ ان کے فلسطینی مزاحمتی گروپ نے تقریباً 7 ماہ کی بمباری کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی ان کی تجویز کو قبول کر لیا۔

گروپ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ’تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے متعلق تجویز کی منظوری سے آگاہ کیا۔‘

ابتدائی طور پر یہ سامنے نہیں آیا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں کیا تجاویز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے بارہا کہا ہے کہ حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے باوجود وہ رفح پر اپنے حملے کو جاری رکھے گا، اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ زمینی کارروائی کے نتیجے میں وہاں پناہ لیے ہوئے 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے تباہی ہو گی۔

یاد رہے کہ نومبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے تقریباً 100 یرغمالوں کو رہا کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے بات چیت بڑی حد تک تعطل کا شکار رہی تھی۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی افواج نے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجخلیجی بادشاہت نے عالمی برادری سے فوری اور مضبوط مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے بارہا کہا ہے کہ حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی
Next Article پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھاسکیں: عطا تارڑ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فیض-عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ…

August 17, 2024
پاکستان

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، بنی گالہ پہنچ گئیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اور وہ اپنے…

October 24, 2024
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی

وسکونسین - امریکا (ٹیک‌ڈیسک): زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا…

August 5, 2024
پاکستان

وزیر اعظم نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

(ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نجات…

May 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?