مظفرگڑھ (ویب ڈیسک): بستی ہلیلی میں خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کو پہلے اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بھی سکون نہ آنے پر اس کو آگ لگا دی۔
ورثاء کے مطابق خاتون کی شادی کو 2 سال ہوئے تھے اور اکثر جھگڑے رہتے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہر، سسر اور 3 دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔