کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کریم آباد کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔بچی کے جاں بحق ہونے پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بچی کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت پر صبح 10 بجے اسپتال لایا گیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق بچی کو غلط انجیکشن لگایا گیا اور بچی کی موت کے 2 گھنٹے تک بتایا بھی نہیں گیا جب کہ واقعے میں ملوث ڈاکٹر بھی فرار ہوگیا۔
پولیس نے اہلخانہ کی شکایت پر اسپتال کے ڈاکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کو حراست میں لے لیا۔