Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
دنیا

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

Published June 8, 2024
Tags: Featured اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے بچوں اور مسلح تنازعات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سلامتی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):ٌاقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی مندوب نے اس فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جمعے کے روز اس فیصلے کی باضابطہ طور پر اطلاع دی گئی۔

خیال رہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی فہرست بچوں اور مسلح تنازعات پر ایک رپورٹ کا حصہ ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈوجارک نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

بچوں اور مسلح تنازعات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ بچوں کے قتل، انہیں معذور کرنے، ان کے ساتھ جنسی زیادتی، ان کے اغوا، بچوں تک امداد تک رسائی سے انکار اور اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کا احاطہ کرتی ہے۔

مذکورہ فہرست دو حصوں پر مشتمل ہے جس کے پہلے حصے میں وہ ممالک اور فریق شامل ہیں جو بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کر چکے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں وہ ممالک اور فریق شامل ہیں جو ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
9
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان ممالک اور فریقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو بچوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج پر کن خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

پاکستان کا مؤقف
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی فہرست میں شامل کیا جانا متوقع تھا اور یہ پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے ان تمام ممالک کی مذمت بھی کی جو اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔

بچوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا سب سے زیادہ شکار بچے ہی ہوئے ہیں اور غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ساڑھے 15 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔

بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے 9 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں یعنی ان کی روزانہ کی خوراک 2 یا اس سے کم فوڈ گروپ پر مشتمل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہر 5 میں سے 4 بچے ہر 3 دنوں میں سے کم از کم ایک دن بھوکے رہتے ہیں۔

ڈفینس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ہزاروں فلسطینی بچے زخمی ہوئے ہیں جو زندگی بھر اس جنگ کے جسمانی اور نفسیاتی اثرات سے نکلنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب کے مطابق انہیں بتایا گیا ہےبچوں اور مسلح تنازعات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سلامتی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم
Next Article واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

خیبرپختونخوا:5 ہزارPTI سوشل میڈیاانفلوئنسرسرکاری تنخواہ پربھرتی کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے…

March 18, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث غیر قانونی طور پر قرض دینے والی ایپلی کیشنز سے…

August 18, 2023
پاکستان

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات…

November 4, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے

(ویب ڈیسک):کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے جو ایک…

June 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?