Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
پاکستان

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

Published June 14, 2024
Tags: Featured ان کا کہنا تھا کہ تمام عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ مل کر کرنا ہے، سول حکومت پر سوالات ہوسکتے ہیں مگر یہ مارشل لا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری افتخار اکیلے تھے جنہوں نے ایک فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف جہاد کیا، سب لوگ کہتے تھ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی بہت شکایات ہمارے پاس آئی ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت زیادہ ہے اس میں ادارے ملوث ہیں جن کا نام لینا مناسب نہیں عدلیہ جدوجہد کررہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس بنتے ہی فل کورٹ میٹنگ بلائی اور اس میں فیصلہ کیا کہ ہڑتال کلچر برداشت نہیں ہوگا، 13 مئی کو پنجاب کی عدلیہ کو سرکلر جاری کیا اور بتایا کہ ہڑتال کی کسی کال کو نہیں مانیں گے، ہڑتال کی کال ہو یا نہیں کام قانون کے مطابق کریں جس کے بعد پنجاب کے تمام وکلاء نے ہڑتال اور تالا بندی کے کلچر کو دفن کردیا، وکلاء کا یہ کام نہیں کہ عدالت کو تالا لگائیں کچھ سیاسی عناصر ہوتے ہیں ان سے درخواست ہے آپ لوگ وکالت چھوڑ دیں ہمیں کرنے دیں، ہم آپ کو بھرتی کرلیں گے شام کو تالا لگا لیجیے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد وکلا اچھے لوگ ہیں، صوبہ پنجاب میں دو لاکھ سے زائد کیسز دائر ہوئے اور فیصلہ تین لاکھ سے زائد کیسز کا فیصلہ ہوا جس کے سبب زیر التواء مقدمات میں واح کمی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت زیادہ ہے اور مولوی تمیز الدین کیس سے یہ سلسلہ شروع ہوا اس میں ادارے ملوث ہیں جن کا نام لینا مناسب نہیں تاہم اس وقت عدلیہ بغیر دباؤ کے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے، ایک ڈسٹرکٹ جج نے اس مداخلت کا خط لکھا کہ میں ڈرتا نہیں اس جج نے کہا انصاف کروں گا کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا جج کے ان الفاظ سے میرا خون ڈیڑھ کلو بڑھ گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی بہت شکایات ہمارے پاس آئی ہیں ایک بار ڈسٹرکٹ جج نے کہا وہ ڈرتے نہیں صرف آگاہ کر رہے ہیں، آسمان والے کی ٓپ کو رہنمائی ملے گی آپ بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں، کوئی جج کسی بلیک میلنگ میں نہ آئے، اسٹیبلشمنٹ کی عدلیہ میں مداخلت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے یہ میرے ایمان کا حصہ ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اللہ نے آپ کو اس کام کے لیے چنا ہے، ان لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنا ہے، کسی سے بھی ڈر نہیں ہونا چاہیے، جلد عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کا اختتام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری افتخار اکیلے تھے جنہوں نے ایک فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف جہاد کیا، سب لوگ کہتے تھے ایک بار جو جج گھر جائے واپس نہیں آتا مگر انہوں ںے واپس آکر دکھایا اس کا کریڈٹ وکلاء کو جاتا ہے اسی وجہ سے اب سول حکومت کا طویل دور گزر رہا ہے،اکتوبر 1958ء کے بعد کسی سول حکومت کا زیادہ دور نہیں گزرا مارشل لا کا راستہ ہمیشہ کے لیے روک دیا، مارشل لا کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ مل کر کرنا ہے، سول حکومت پر سوالات ہوسکتے ہیں مگر یہ مارشل لا نہیں ہے، ملک میں بہتری لانے کے لئے عوام ہم سے تعاون کریں، پارلیمنٹیرینز سیاست دان بہتری کے لئے ہم سے تعاون کریں۔

TAGGED:Featuredان کا کہنا تھا کہ تمام عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ مل کر کرنا ہے، سول حکومت پر سوالات ہوسکتے ہیں مگر یہ مارشل لا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ چوہدری افتخار اکیلے تھے جنہوں نے ایک فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف جہاد کیا، سب لوگ کہتے تھچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی بہت شکایات ہمارے پاس آئی ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعظم
Next Article یونان میں 4 ہزار سال پرانی پراسرار عمارت دریافت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کوہ سلیمان: بارش، لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کو نقصان،کئی افراد زخمی

ژوب (ویب ڈیسک): بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار طوفانی بارش…

April 2, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

اب موبائل فون دوربین کا کام بھی کرے گا، ہیسٹیا آلہ ایجاد

نیویارک (ٹیک ڈیسک): دوربین بنانے والی ایک کمپنی نے جدید تقاضوں کے تحت ایک اہم ایجاد پیش کی ہے جو…

July 24, 2023
پاکستانکاروبار

قیصر بنگالی کا خدشہ درست ثابت: رائٹ سائزنگ پر کام شروع، 60 ہزار سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع کردیا…

September 2, 2024
تازہ تریندنیا

افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا، 19 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنےکے باعث 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔…

December 18, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?