Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
پاکستان

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

Published June 23, 2024
Tags: Featured لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ‌):وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید شور شرابہ اور احتجاج کیا گیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف تقریر کرنے کھڑے ہوئے تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا جبکہ جے یو آئی کے ارکان بھی احتجاج میں شریک ہو گئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا اپوزیشن کے احتجاج سے بلیک میل نہیں ہو گا اور اپنی تقریر پوری کروں گا، میں بولوں گا اور کوئی مجھے نہیں روک سکتا، یہ ہمیں گالیاں نکال رہے ہیں، ابھی کل والی گالی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، نئی گالیاں دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات قوم کیلئے شرمساری کا باعث ہیں، اقلیتوں کے معاملے پر ایوان میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، اقلیتوں کو روزانہ قتل کیا جا رہا ہے، مذہب کے نام پر اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں، میں سنجیدہ مسئلے پر بات کرناچاہتا ہوں یہ لوگ مجھے بولنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا ہم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرارداد لانا چاہتے ہیں، ہمارا آئین اقلیتوں کوتحفظ دیتا ہے، یہاں گروہ کبھی سوات میں، کبھی فیصل آباد میں قتل کرتے ہیں، جب اس موضوع پر ایوان میں بات کی جاتی ہے تو یہ آواز کا گلا گھونٹ رہے ہیں، یہ پاکستان کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ مذہب کے نام پر خون بہائیں۔

ان کا کہنا تھا آج تک جو لوگ قتل ہوئے ہیں اس کا ثبوت نہیں کہ انہوں نے توہین مذہب کی تھی، لوگ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں، لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ایپکس کمیٹی پشاور آرمی اسکول واقعے کے بعد وجود میں آئی تھی، ایوان میں اس موضوع پر بحث کریں گے، جب یہ مسئلہ ہاؤس میں آئے گا تو یہ لوگ بھی اس مسئلے پربول سکتے ہیں، یہ لوگ گالی، تشدد کے ساتھ سیاست کرنا چاہتے ہیں، کل کی میٹنگ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ موجود تھے، ان کے وزیراعلیٰ کے سامنے بات ہوئی کہ یہ اقدامات کیے جائیں گے، یہ شہادتوں، پاکستانی فوج کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ لوگ آج بھی 9 مئی کے مؤقف پر کھڑے ہیں، یہ 9 مئی والے ہیں، آج بھی ہیں، کل بھی ہیں اور آنے والے کل بھی ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ مفادات کے تحفظ کے لیے رنگ بدلتے ہیں، پاؤں پڑتے ہیں، باپ بناتے ہیں، یہ بجلی بند کرتے ہیں، بجلی چوری کرتے ہیں، یہ صرف اپنی سیاست کے ساتھ ہیں، یہ ملک اور آئین کے ساتھ نہیں، میں چہرے جانتا ہوں جنہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

TAGGED:Featuredلوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سوات واقعہ، ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا، تھانے لے جانا غلطی ثابت ہوئی، رپورٹ.
Next Article چیف جسٹس توہین مذہب کے کیسز کا اسپیڈی ٹرائل کریں، طاہر اشرفی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جلسہ ملتوی کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا: وزیر اعلیٰ پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ…

August 27, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی؛ گھر میں واردات کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے ڈاکو ہلاک، تین ساتھی فرار

کراچی(ویب ڈیسک): ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب گھر میں واردارت کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے مبینہ ڈکیت ہلاک…

July 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی(ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024…

April 18, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا سے متعلق قوانین منظور: افواہیں پھیلانے والوں کو 15 سال سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں…

October 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?