Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’زندہ نہیں رہنا چاہتا‘، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا زیادہ بل آنے پر آبدیدہ ہوگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’زندہ نہیں رہنا چاہتا‘، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا زیادہ بل آنے پر آبدیدہ ہوگئے
انٹرٹینمنٹپاکستانکاروبار

’زندہ نہیں رہنا چاہتا‘، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا زیادہ بل آنے پر آبدیدہ ہوگئے

Published June 29, 2024
Tags: 45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر پھٹ پڑے Featured بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے سینئر اداکار راشد محمود
Share
SHARE

لاہور (شوبز ڈیسک): ماضی کے مقبول اور سینئر اداکار راشد محمود 45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر پھٹ پڑےاور بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارباب اختیار کو کھری کھری سناکر آبدیدہ ہوگئے۔ ملک بھر میں جہاں ایک طرف شدید گرمی کا راج ہے وہیں لوڈشیڈنگ کے ساتھ بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود بھی اس مشکل میں گھرے ہوئے ہیں اور بجلی کا زائد بل آنے پر انہوں نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالا۔

ایک ویڈیو میں راشد محمود نے بتایا کہ ’ میرے 701 یونٹ کا بل 45 ہزار 368روپے آیا ہے ، میں 4 مرتبہ ہارٹ اٹیک کے باوجود اللہ کے کرم سے زندہ ہوں لیکن آج سوچتا ہوں میرے اللہ مجھے کیوں بچایا، میں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی نہایت ایمانداری کے ساتھ خدمت کی، ہمارے کاموں کے باعث یہاں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہمارے لیے کوئی کام نہیں، اب میں 45ہزار بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسے کہاں سے لاؤں‘؟

سینئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا، میں باہر جاکر بہت کچھ کرسکتا تھا لیکن میں نہیں گیا، میرا دل دکھا ہوا ہے میں بیمار ہوں، مرنے کی دعا کرنے لگاہو ں،میں نے اس ملک کی ساری زندگی خدمت کرکے غلط کیا، اگر میں بھی چوروں کے ساتھ شامل ہوجاتا تو یہ چیخ وپکار نہیں کرتا‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ ارباب اختیار نے ہماری قوم کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ہمارے ملک میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، یہ ساری جماعتیں ایک جیسی ہیں سب اپنے لیے کررہے ہیں عوام کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا۔

TAGGED:45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر پھٹ پڑےFeaturedبلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہےسینئر اداکار راشد محمود
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سانگھڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم خدا بخش درس محافظ سمیت قتل
Next Article ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

گزشتہ سال پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ ہوا: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تپ دق سے متعلق رپورٹ شائع کردی گئی۔عالمی ادارہ صحت رپورٹ…

October 31, 2024
پاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستانیو سنبھل جاؤ:IMF کی شرائط پر بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر اگلے مالی سال کے بجٹ میں 2…

June 7, 2024
پاکستانتازہ ترین

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

پشاور (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے۔الیاس بلور کے بھائی اور…

November 16, 2024
دنیا

تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں پر حماس کے مسلسل 3 دن راکٹ حملے

تل ابیب (ویب ڈیسک): حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے…

October 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?