Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مخصوص نشستوں کا کیس: سال کا وقت لینے کے باوجود PTI انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی، چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مخصوص نشستوں کا کیس: سال کا وقت لینے کے باوجود PTI انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی، چیف جسٹس
پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس: سال کا وقت لینے کے باوجود PTI انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی، چیف جسٹس

Published July 1, 2024
Tags: Featured انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی بتائیں غلطی کہاں اور کس نے کی؟ تحریک انصاف سال کا وقت لینے کے باوجود تسلیم شدہ بات چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ تحریک انصاف سال کا وقت لینے کے باوجود انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کے وکلا نے دلائل دیے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سکندربشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ اورفارم 66 ریکارڈ پر ہیں، تحریک انصاف نے پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ اور فارم 66 جاری کیے جن پر چیئرمین گوہرعلی خان نے دستخط کیے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ وابستگی سرٹیفکیٹ اورفارم 66 جاری ہوئے توپی ٹی آئی نےانٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائےتھے، پی ٹی آئی نے فارم66 بائیس دسمبر اور پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ 13جنوری کو جاری کیے جب کہ پی ٹی آئی کو پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگانے چاہیے تھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ بتائیں غلطی کہاں اور کس نے کی؟ جسٹس منیب نے پوچھا آپ کہہ رہے ہیں کہ سرٹیفکیٹ غلط ہیں کیونکہ تب تک چیئرمین منتخب نہیں ہواتھا؟ اس پر سکندر بشیر نے جواب دیا کہ کاغذات نامزدگی میں بلینک کا مطلب آزاد امیدوار ہے، سرٹیفکیٹ جمع کراتے وقت جب چیئرمین منتخب نہیں ہوئے تو کاغذات نامزدگی درست نہیں۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ یعنی امیدوار نے جو ظاہر کیا اسی پر کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، جسٹس نعیم افغان نے سوال کیا آپ نے کاغذات نامزدگی میں پارٹی اسٹیٹس دیکھا یا خود ہی آزاد ڈیکلیئر کردیا؟ اس پر الیکشن کمیش کے وکیل نے بتایا کہ میں نے خود سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر نہیں کیا،کاغذات نامزدگی کو دیکھا، حامدرضا کی درخواست دیکھی جس میں کہا گیا کہ آزاد امیدوار ڈیکلیئر کردیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ تو کئی سال قبل سے آرہا تھا، تحریک انصاف بار بار انٹراپارٹی انتخابات کے لیے وقت مانگ رہی تھی، بطور وزیراعظم درخواست دی کہ انٹراپارٹی انتخابات کے لیے سال دےدو، تسلیم شدہ بات ہے پی ٹی آئی سال کا وقت لینے کے باوجود انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی، سپریم کورٹ پر مت ڈالیں الیکشن کمیشن پہلے یہ دیکھ سکتا تھا۔

TAGGED:Featuredانٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکیبتائیں غلطی کہاں اور کس نے کی؟تحریک انصاف سال کا وقت لینے کے باوجودتسلیم شدہ باتچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 20 برسوں تک ٹکٹ خریدنے والے امریکی کی بالآخر 20 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی
Next Article کراچی: میٹروول میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق، دولہا گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان حکومت کا سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری ختم کرنےکا حکم

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے…

June 25, 2023
پاکستان

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خان

(ویب ڈیسک):‌ راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ…

August 19, 2024
پاکستان

معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا سینیٹ سےواک آوٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ (ایوان بالا) کے اجلاس میں کوئی مثبت کارروائی نہ ہوسکی، وزراء کی عدم موجودگی پر…

September 13, 2024
پاکستان

طلبہ تنظیموں میں تصادم، قائد اعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد…

February 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?