Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: بگٹی خاندان نےڈی ایچ اے کو میدان جنگ بنایا،مرنے والے 5 افراد میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: بگٹی خاندان نےڈی ایچ اے کو میدان جنگ بنایا،مرنے والے 5 افراد میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل
پاکستان

کراچی: بگٹی خاندان نےڈی ایچ اے کو میدان جنگ بنایا،مرنے والے 5 افراد میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل

Published July 26, 2024
Tags: Featured اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 افراد جاں بحق دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ڈیفنس خیابان نشاط
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ڈیفنس خیابان نشاط پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی بگٹی، فہد بگٹی اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ دو گروپوں کے درمیان ہوا جس کی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مسلح تصادم فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے افراد کے درمیان ہوا، تصادم میں ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ فریقین کا تعلق نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے۔

کراچی جناح اسپتال کی ایمریجنسی کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں گروپس کے افراد بڑی تعداد میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پہنچ گئے ہیں، ایمرجنسی میں زخمیوں اور بیمار افراد کے علاوہ کسی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں پانچ لاشیں لائی گئی ہیں، جبکہ دو زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کسی بھی تصادم سے بچنے کے لئے نفری کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پولیس ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے، مقتول فہد بگٹی اور نصیب اللہ کی لاشیں جناح اسپتال کی ایمرجنسی سے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ہیں اور دیگر تین افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کے مردہ خانے لے جائی گئیں ہیں

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے، قانون کی رٹ کے قیام کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلح تصادم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ شہر میں قیام امن جیسے اقدامات کو نقصان پہنچائیں۔

TAGGED:Featuredاکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 افراد جاں بحقدو گروپوں کے درمیان مسلح تصادمڈیفنس خیابان نشاط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور: بارش سےمیو اسپتال کی نئی چھتیں ٹپک پڑیں، آپریشن تھیٹرز پانی سے بھر گئے
Next Article صبح کے 4 بجے اپنی گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جا سکتے، بدتمیزی ہوتی ہے؛ متھیرا کا خلیل قمر واقع پر تبصرہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پختونخوا: 5 سال میں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 ہزار سے زائد واقعات

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بچوں خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12…

August 11, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب

واشنگٹن: (ٹیک ڈیسک): ناسا نے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر سگنل سے پیغام…

November 27, 2023
کھیل

قلندرز کی دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو ایک رنز سے شکست

ملتان (اسپورٹس ڈیسک):ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان…

February 14, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

امریکا: پالک کے پیکٹ سے مینڈک نکل آیا، کمپنی کیخلاف تحقیقات شروع

مشی گن (ویب ڈیسک): امریکی ریاست مشی گن کے شہر ساؤتھ فیلڈ میں ایک فیملی نے مارٹ سے سیل بند…

August 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?