Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ جیسی دولت مند زمین کےلوگ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سےانتہائی افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؛ قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ جیسی دولت مند زمین کےلوگ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سےانتہائی افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؛ قادر مگسی
پاکستان

سندھ جیسی دولت مند زمین کےلوگ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سےانتہائی افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؛ قادر مگسی

Published July 22, 2024
Tags: Featured چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارت حکمرانوں کی لوٹ مار، کرپشن اور قبضہ گیری سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ کی زمینوں پر مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے نام پر قبضے کو غیر قانونی قرار کارسر پہاڑ کے نام پر کارونجھر کو کاٹنے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پی معاشی طور پر کنگال ہو چکے ہیں
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ جیسی دولت مند زمین کے رہائشی حکمرانوں کی لوٹ مار، کرپشن اور قبضہ گیری کے باعث معاشی طور پر کنگال ہو چکے ہیں اور انتہائی افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر غریب لوگوں سے ایک وقت کا کھانا بھی چھین لیا ہے۔

سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، کرپشن اور وسائل کے قبضوں کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو ہمیشہ اپنے اقتدار کی قیمت سندھ کی زمینوں اور وسائل کو فروخت کر کے ادا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کو عوام نہیں بلکہ کرسی عزیز ہے اور وہ اس کرسی کے لئے ہر کچھ کرنے کو تیار ہے۔ سندھ کے اوپر مصیبت بنے جاگیردار اور سردار جو انگریزوں کے دور سے لے کر سندھ کے قومی اجتماعی مفادات کے خلاف اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتے آ رہے ہیں، آج وہ سب پیپلز پارٹی کے چھتری تلے جمع ہو کر سندھ کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں.

ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر جرگے کرائے جا رہے ہیں تاکہ سرداری نظام کو اور مضبوط کیا جائے۔ جرگے ملکی عدالتوں کے دیے گئے فیصلوں کے مطابق مکمل غیر قانونی ہیں اور ان کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایس ٹی پی نے ہمیشہ جاگیرداری اور سرداری نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ماضی میں بھی ایس ٹی پی نے جاگیرداروں کو للکار کر ان کی نجی جیلیں توڑ کر ہزاروں قیدی ہاریوں کو آزاد کرایا تھا۔ اب بھی ایس ٹی پی ان تمام برائیوں کے خلاف بھرپور سیاسی جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ڈیجیٹل مردم شماری کرائی گئی جس پر سندھ نے شروع میں ہی اعتراض کیا تھا کہ یہ مردم شماری کے نام پر دھوکہ ہے۔ اب جو شماریات کے اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں وہ مکمل جھوٹے ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔ سندھ میں سندھی بولنے والوں کی تعداد کم دکھائی گئی ہے، اسی طرح کراچی شہر میں 45 سے 50 لاکھ سندھی بولنے والے موجود ہیں جنہیں کم کر کے 22 لاکھ 60 ہزار دکھایا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں کم کر کے دکھایا گیا ہے، یہ تمام چالیں سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔ آنے والے وقت میں دیہی علاقوں کی نشستیں کم کر کے کسی غیر سندھی کو وزیر اعلیٰ کے منصب پر بٹھانے کی سازش کی جائے گی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تین سال سے قید معصوم بچی پریا کماری کو آزاد کر کے وارثوں کے حوالے کیا جائے۔ اجلاس میں کارسر پہاڑ کے نام پر کارونجھر کو کاٹنے، سندھ کی زمینوں پر مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے نام پر قبضے کو غیر قانونی قرار دے کر اسے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 جولائی کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سندھ کی زمینوں پر مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے نام پر قبضے، کارسر کے نام پر کارونجھر کی کٹائی، کینجھر، گورکھ اور دیگر تاریخی مقامات پر قبضے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر جھوٹے اعداد و شمار، سندھ میں پانی کی کمی اور سندھ پر غیر قانونی کینال کی تعمیر، اور پریا کماری کی بازیابی نہ کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ 27 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہداء کا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کریں گے۔

اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو، حیدر شاہانی، حیدر ملاح، ڈاکٹر سومار منگریو، عاشق سولنگی، قادر چنا، نثار کیریو، ڈاکٹر عبدالحمید میمن، ہوت خان گاڈھی، ڈاکٹر احمد نوناری، جام شوکت ابڑو، گوتم چنا، خیر محمد مگسی، ڈاکٹر مظہر میمن، اعجاز سندھی اور دیگر نے شرکت کی۔

TAGGED:Featuredچیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارتحکمرانوں کی لوٹ مار، کرپشن اور قبضہ گیریسندھ ترقی پسند پارٹیسندھ کی زمینوں پر مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے نام پر قبضے کو غیر قانونی قرارکارسر پہاڑ کے نام پر کارونجھر کو کاٹنےمرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پیمعاشی طور پر کنگال ہو چکے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی ٹک ٹاکر نے اپنے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنا ڈالا
Next Article سندھ کیساتھ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکہ کیا گیاہے؛ ترقی پسند پارٹی کااحتجاج و مظاہروں کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

آئرلینڈ کیخلاف شکست:کوئی بہانہ قبول نہیں، رمیز راجا سخت نالاں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف شکست اور آئی…

May 12, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک…

April 7, 2024
دنیاصحت

چین میں افرادی قوت کی کمی: بانجھ پن کا علاج مفت فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): شرح پیدائش کی سنگین صورت حال سے دوچار ملک چین کے دارالحکومت بیجنگ کی مقامی حکومت نے…

June 20, 2023
پاکستان

لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: شاعر فرہاد لاپتا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا…

May 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?