Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
انٹرٹینمنٹپاکستان

’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب

Published July 23, 2024
Tags: Featured ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیں وہ خاتون کے گھر پہنچے
Share
SHARE

لاہور (شوبز ڈیسک): شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے میسج کرکے کسی سے کوئی زبردستی کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شوبز میں جو لڑکیاں ہیں وہ کس طرح کے لباس پہنتی ہیں اور کس طرح کی گفتگو کرتی ہیں یہ میں 27 سال سے دیکھ رہا ہوں، یہ میرے لیے کچھ نیا نہیں ہے اور مجھے علم نہیں تھا کہ وہ گھر میں اکیلی ہے‘۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پولیس نے خلیل الرحمان قمر سے یہ دریافت کیا کہ وہ رات کے اس پہر خاتون سے ملاقات کے لیے کیوں گئے؟ اس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت بیمار ہوں اور مجھے ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹر نے نہ بھی منع کیا ہوتا تو ہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس میں جینڈر کی تمیز نہیں کی جاتی کہ یہ خاتون ہے یا یہ مرد ہے، میں دسیوں دفعہ آدھی رات کو مردوں سے ملا ہوں تو کیا یہ تنظیم سازی تھی؟ میں 4 بج کر 40 منٹ پر جب صادق کا وقت تھا جب ملا‘۔

دوسری جانب لاہور میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا جس کے پیشِ نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے، بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان میں ہی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔

TAGGED:Featuredڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہےڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیںوہ خاتون کے گھر پہنچے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مخصوص نشستوں کا کیس: پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی
Next Article عمران کےاعتراف نےمقدمے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی راہ ہموار کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاکستانی معیشت بحران سے تباہی کیجانب گامزن ہے؛ عالمی ماہر معیشت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی ماہر معیشت عاطف میاں نے پاکستانی معیشت کو بحران سے تباہی کی جانب گامزن قرار…

April 5, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

میرے شوہر جبران ناصر کو ویگو میں لے گئے، اداکارہ منشا پاشا

کراچی (شوبز ڈیسک): ڈیفنس کے علاقے 26 اسٹریٹ توحید کمرشل کے قریب سے ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد وکیل…

June 2, 2023
پاکستان

کراچی: کینال منصوبہ کیخلاف سندھ کے عوام سراپائے احتجاج: پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی رہی ہے، 18 دسمبر کو مکمل ہڑتال کریںگے؛ قادر مگسی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال بنانے کے منصوبے کے خلاف گھگھر…

December 8, 2024
پاکستان

کارپوریٹ فارمنگ منصوبہ کیخلاف وکلا کی ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی

کراچی (ویب‌ڈیسک): کراچی میں وکلا نے آج ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی. پی آئی ڈی سی پہنچنے…

August 16, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?