Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ہے، اس سے تعاون جاری رکھیں گے: امریکی سفیر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ہے، اس سے تعاون جاری رکھیں گے: امریکی سفیر
پاکستاندنیا

پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ہے، اس سے تعاون جاری رکھیں گے: امریکی سفیر

Published July 24, 2024
Tags: Featured امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کو سپورٹ کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا شراکت داری اور تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان میں بہت استعدادکار موجود ہے جب کہ پاکستان کے پاس متحرک نوجوان آبادی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیاں پارٹنرشپ کی بڑی تاریخ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتے ہیں، گزشتہ سال دونوں ممالک کےدرمیان تجارت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکا کے نجی شعبے پاکستان کے پوٹینشل کےمعترف ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم منگلا ڈیم کو نئے ٹربائنزکےساتھ اپ گریڈ کر رہے ہیں، ہم 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری صاف پانی کی فراہمی میں کر رہے ہیں جب کہ 85 ملین ڈالر میل نیوٹریشن کے خاتمے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم اور اکیڈمک پروگرام میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہم گندھارا تہذیب کے تحفظ کو بھی سپورٹ کررہے ہیں جب کہ امریکا ایک بلین ڈالر صوبوں کو جسٹس اینڈ سکیورٹی پروگرام میں فراہم کررہا ہے، ہم پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کررہے اور مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور پناہ کی تلاش میں لوگوں کوسپورٹ کررہے ہیں، خیال کیا جاتا ہےکہ پاک امریکا تعلقات کا محور سکیورٹی مسائل ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں،گزشتہ کئی سالوں میں امریکا نے پاکستان کو قدرتی آفات اور معاشی طورپرسپورٹ کیا۔

TAGGED:Featuredامریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہےامریکی سفیر ڈونلڈ بلومپاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئٹہ:غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال
Next Article نواز اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کر رہےہیں، کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے: فواد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے…

May 21, 2023
پاکستان

بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کا کیس، جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

(ویب ڈیسک): بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسپیشل جج سینٹرل 2 اسلام آباد ہمایوں دلاورکے…

September 10, 2024
پاکستان

سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی حیدر زیدی، حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی…

May 9, 2023
پاکستان

ہیں اپنے بھی ملک میں‌ تماشے کیسے کیسے: 14مئی انتخابات حکم پرنظر ثانی 15 مئی کو ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے…

May 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?