Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
دنیا

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ

Published July 25, 2024
Tags: Featured بارشوں کا سلسلہ جاری پروازیں منسوخ تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہی سمندری طوفان گیمی
Share
SHARE

تائیوان (ویب ڈیسک): سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت اور 266 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، متاثرہ علاقے سے 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تائیوان کے سمندر میں تنزانیہ کے پرچم والا کارگو جہاز ڈوب گیا، جہاز ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر چین کے جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث چین کے صوبوں فوجیان اور زیجیانگ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مقامی انتظامیہ نے شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے ہیں اور فوجیان میں ٹرین سروس احتیاطاً بند کر دی گئی ہے۔

تائیوان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل طوفان گیمی نے فلپائن میں بھی تباہی مچائی اور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

فلپائن کے سمندر میں بھی طوفان کے باعث 15 لاکھ لیٹر انڈسٹریل تیل رکھنے والا ٹینکر ڈوبنے سے تیل سمندر کی سطح پر پھیل گیا، ٹینکر پر موجود عملے کے 16 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

TAGGED:Featuredبارشوں کا سلسلہ جاریپروازیں منسوختائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہیسمندری طوفان گیمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا
Next Article “دشمن کے بچوں کو پڑھانے” کے بعد حاضر ہے’حرمت پرچم‘ مہم:جرمنی واقعہ پر وفاقی وزرا نےتصاویرشیئر کردیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس-یوکرین جنگ خاتمے کے جاری مذاکرات آخری مراحل میں داخل؛ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کا فلوریڈا میں واقع اپنے نجی رہائش…

December 29, 2025
پاکستانکاروبار

خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی کرپشن بے نقاب

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق…

August 25, 2025
کھیل

گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ…

May 13, 2023
پاکستان

آئین کو تبدیل کر دیں، بنیادی حقوق اس میں سے نکال دیں،وفاقی عدالت کےمسنگ پرسن کیس میں‌ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا…

August 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?