کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن کے ترقیاتی کام کے باعث صفورا سے سمامہ تک مین یونیورسٹی روڈ کےدونوں ٹریک بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا سےٹریفک ڈاؤ ٹرننگ اور سچل کے راستے صفورا بھیجا جارہا ہے جب کہ صفورا سےٹریفک جوہر چورنگی اور سمامہ سے نیپا بھیجاجارہاہے۔
چند دن قبل اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا تھا کہ ریڈ لائن بس کے ملیر ہالٹ سے موسمیات روٹ ون اور موسمیات سے نمائش روٹ 2 پر کام جاری ہے، روٹ ون کا کام مارچ 2026 اور روٹ 2 کا کام جون 2026 میں مکمل ہوگا۔
یاد رہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ 26 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جو ملیر ہالٹ سے شروع ہوکر نمائش چورنگی تک جائیگا جب کہ اس منصوبے کا آغاز 2022 میں ہوا تھا۔