Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ میں بارشی صورتحال شدید، روہڑی ، بیگاری کینالز اور بمبلی مائینر میں شگاف سے درجنوں دیہات زیر آب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ میں بارشی صورتحال شدید، روہڑی ، بیگاری کینالز اور بمبلی مائینر میں شگاف سے درجنوں دیہات زیر آب
پاکستان

سندھ میں بارشی صورتحال شدید، روہڑی ، بیگاری کینالز اور بمبلی مائینر میں شگاف سے درجنوں دیہات زیر آب

Published August 5, 2024
Tags: Featured برساتی نالوں میں طغیانی درجنوں دیہات زیر آب روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری کینالوں میں شگاف
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی مختلف کینالوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید، ملیر، شاہ فیصل، ائیرپورٹ، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، پی آئی بی، ناظم آباد سمیت شہر کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ادھر روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے روہڑی کینال کا پانی بند کروا دیا ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب جیکب آباد کےعلاقے میرانپور کے قریب بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل متاثر ہوگئی اور درجنوں دیہات زیرآب آ گئے۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بمبلی مائینر میں شگاف پڑنے سے نہری پانی چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا، سیکڑوں ایکڑ اراضی اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔

کھیر تھر پھاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلوں سے تحصیل جوہی کی 5 یونین کونسل متاثر جبکہ فریدہ آباد کے 65 سے زائد دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی صورتحال سے جوہی کے حفاظتی بند کے نو تعمیر شدہ پلوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

خیرپور میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں، شہری اور دیہی علاقے زیر آب آگئے، کھجور، کپاس سمیت دیگر فصلیں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، صحبت پور میں شاہی واہ کینال میں شگاف پڑنے سے متعدد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، پنجرہ پل کے مقام پر بولان ندی میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔

TAGGED:Featuredبرساتی نالوں میں طغیانیدرجنوں دیہات زیر آبروہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگافسندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاریکینالوں میں شگاف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر میں سیوریج اوور فلو صورتحال پر برہم، واٹرکارپوریشن افسران کو جھاڑ‌پلادی
Next Article ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کے کام کا نہیں، وزیراعظم اسے بند کردیں: وزیر اطلاعات پنجاب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

اوزون میں سوراخ بحالی کی طرف گامزن

(ویب ڈیسک): 1992 میں اوزون سطح کی بحالی کے آغاز کے بعد سے متاثرہ فضا کی اوزون تہہ میں سوراخ…

November 2, 2024
دلچسپ و عجیبویڈیوز

تکنیکی خرابی سے رولر کوسٹر جھولا رک گیا، لوگ گھنٹوں الٹے لٹکے رہے

وسکانسن- امریکہ (ویب ڈیسک): امریکہ کے ایک تفریحی پارک میں رولر کوسٹر خراب ہونے سے درجنوں افراد کئی گھنٹوں تک…

July 6, 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارسشانت قتل کیس: مداحوں کاسی بی آئی سے تفتیش کامطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے مردہ خانہ کے ملازم…

December 28, 2022
واٹس ایپ
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں 32 افراد کو شامل کرنا ممکن

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے مزید فیچر متعارف کراتے ہوئے…

December 16, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?