Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی

Published August 5, 2024
Tags: Featured Wisconsin-Madison یونیورسٹی چاند ہمارے سیارے سے دور ہو رہا ہے زمین کا ایک دن 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا
Share
SHARE

وسکونسین – امریکا (ٹیک‌ڈیسک): زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا کیونکہ چاند سست روی سے ہمارے سیارے سے دور ہو رہا ہے۔یہ دعویٰ کچھ عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا تھا۔
Wisconsin-Madison یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چاند اربوں برسوں سے زمین کے آسمان پر جگمگا رہا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور ہٹ رہا ہے اور اس دوری سے بتدریج دن کا دورانیہ طویل ہو جائے گا۔

تحقیق کے مطابق یہ سلسلہ جاری رہا تو 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کا ایک دن 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔

زمین اور چاند کے درمیان کشش ثقل سمندری لہروں پر اثر انداز ہوتی ہے جو زمین کی گردش سے منسلک ہے۔

زمانہ قدیم میں چاند کی سمندری لہروں پر اثرانداز ہونے والی کشش کی طاقت موجودہ عہد کے مقابلے میں کمزور تھی یا سورج کی کشش جتنی ہی تھی، جس کے باعث زمین زیادہ رفتار سے گھومتی تھی۔

جیسے جیسے چاند زمین سے دور ہوا، ویسے ویسے سمندری لہروں پر اس کی کشش کی طاقت بھی بڑھتی گئی، جو اب زمانہ قدیم کے مقابلے سورج کی کشش سے دوگنا زیادہ طاقتور ہے، جس کے باعث دن کا دورانیہ 24 گھنٹوں کا ہوگیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ چاند کا فاصلہ بڑھنے سے زمین کے گھومنے کی رفتار بھی سست ہو جائے گی جس سے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تاریخی جغرافیائی ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے زمین اور چاند کے باہمی نظام کی اربوں سال کی تاریخ کے بارے میں علم ہوا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہوئے۔

TAGGED:FeaturedWisconsin-Madison یونیورسٹیچاند ہمارے سیارے سے دور ہو رہا ہےزمین کا ایک دن 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اقتدارسنبھالا تو بنگلا دیش غریب اور ناکام ریاست تھی، والدہ بہت مایوس ہیں، اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی؛ معذول وزیراعظم حسینہ واجد کا بیٹا
Next Article سندھ: غیر حاضر اساتذہ کا بیرون ملک موجودگی کا انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

اس ماڈل کی عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک): سنگاپور کے ماڈل اور فیشن فوٹوگرافر چوانڈو تان نے ایک انٹرویو میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز…

June 14, 2024
پاکستان

سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کیلیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی نے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کے لیے "آئیں…

April 23, 2024
پاکستان

مصدقہ نتائج: کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی پی سب سے آگے

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں…

January 16, 2023
پاکستان

مل کر حکومت بنائیںگے: زرداری، خالد مقبول،شجاعت اور شہباز کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابقہ صدر آصف علی زرداری نے دیگر جماعتوں…

February 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?