Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ ملک ایسے نہیں چلے گا: چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ ملک ایسے نہیں چلے گا: چیف جسٹس
پاکستان

کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ ملک ایسے نہیں چلے گا: چیف جسٹس

Published August 10, 2024
Tags: Featured اٹارنی جنرل سے استفسار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ مارگلہ نیشنل پارک سے متعلق سماعت ملک ایسے نہیں چلے گا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مارگلہ نیشنل پارک سے متعلق سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ یہ ملک عوام کیلئے بنا ہے صاحبوں کیلئے نہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک کے قومی اثاثہ کے کا تحفظ حکم کیا جاری کیا تھا اس کے بعد وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا اور وائلڈ لائف بورڈ کی چیئر پرسن کوعہدہ سے ہی ہٹادیا گیا، وزارت داخلہ کا کام تو ملک میں امن و امان کے معاملات کو دیکھنا ہے، حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، اقدامات سے لگتا ہے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم مارگلہ سے ریسٹورنٹ ختم کرنے کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

سیکرٹری کابینہ نے وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن کوہٹانے کی سمری وزیر اعظم سے منظورکروائی ہے، عدالت نے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کو عدالت طلب کیا۔

اٹارنی جنرل اور سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری کابینہ نےموقف اختیار کیا انہوں نے مارگلہ نیشنل پارک کا انتظام وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کی سمری نہیں بھیجی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود یہ حکم جاری کیا تھا جو میرے آفس تک پہنچایا گیا تھا، چیف جسٹس نے کہا آپ نے بطور سیکرٹری وزیر اعظم کو کیوں نہیں بتایا کہ یہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ اپنے طور پر ہی کچھ بھی کر دیں، انہیں قواعد بیوروکریٹس نے ہی بتانے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری کابینہ کی جانب سے وزیراعظم صاحب کا لفظ اداکرنے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، ہم سیکرٹری کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں، آئینِ کو مذاق بنا دیا گیا ہے، کیا نیشنل پارک کی دیکھ بھال کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے،کیا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک سے دہشتگردی ختم کر چکے ہیں جو اب پارکوں کا نظام بھی دیکھیں گے، اس طرح تو تعلیم و صحت سمیت سب کچھ ہی وزارت داخلہ کو دیدیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سے استفسار کیا وائلڈ لائف بورڈ وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کا کس نے کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کی وزارت نے ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی، یہ وزیر اعظم کاہی فیصلہ تھا، وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم نے بورڈ چیئر پرسن کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر رومینہ خورشید عالم نے روسٹرم پر آکر کہا میں نے انہیں ہٹانے کا نہیں کہا تھا، چیف جسٹس نے کہا کیا کسی نے اوپر سے تو کال نہیں کی تھی یا پھر خلائی مخلوق سے تو کال نہیں آئی تھی، کیا نیشنل پارک وزارت داخلہ کے حوالے کیا جانا چاہیے یا نہیں؟ سیکرٹری کابینہ اور کوآرڈی نیٹر نے اس کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس نے کہا وائلڈ لائف بورڈ کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کیوں کیا گیاہے، ایک سماعت کے دوران ایک میجر جنرل آئے تھے،اس کا نام بتائیں وہ پہلے تو عدالت کو فائلیں ہی نہیں دکھا رہے تھے، ہم سے فائلیں چھپا رہے تھے، یہ ملک ہے تماشہ بنا دیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے باہر سے میرے گھر تک پائین سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے بینر ز لگے ہوئے ہیں جس پر سی ڈی اے اسپانسرڈ لکھا ہوا ہے، انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کیا بیوروکریٹس اور جرنیلوں نے ٹیک اوور کر رکھا ہے، بیوروکریٹس عوام کی نہیں کسی اور ہی کی خدمت کر رہے ہیں، یہ ملک عوام کیلئے بنا ہے صاحبوں کیلئے نہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا،کیا وزیراعظم کل کسی افسر کو کسی بندے کو گولی مارنے کا حکم دے تو وہ گولی مار دیگا۔

سپریم کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے نوٹیفکیشن اور وائلڈ لائف بورڈ کی چیئر پرسن رعنا سعید کی برطرفی کے احکامات پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عملدرآمد روک دیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں ہم تو مارگلہ نیشنل پارک سے ریسٹورنٹس ہٹانے چلے تھے یہاں تو ہاؤسنگ سوسائٹیاں بھی نکل آئی ہیں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھالاہوا ہے، اٹارنی جنرل کوعلم ہی نہیں ہے کہ چیزیں کیسے ہو رہی ہیں؟

عدالت نے اٹارنی جنرل کو تمام معاملات وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی جبکہ مارگلہ نیشنل پارک میں ہاؤسنگ سوساٹی کی تعمیر سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredاٹارنی جنرل سے استفسارجسٹس قاضی فائز عیسیٰکیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟مارگلہ نیشنل پارک سے متعلق سماعتملک ایسے نہیں چلے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کا بحری قوت میں اچانک اضافہ،بحریہ کومزید ڈھائی ہزار س اینٹی شپ میزائل سسٹمز اور ڈرونز فراہم
Next Article عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلیے کیس کریں گے، عمرایوب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، بلاول بھٹوزرداری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات نہیں کیے جائیں…

January 20, 2023
پاکستان

کراچی:بھینس کالونی میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی سڑکوں پر اسلحہ کے زور پر دندناتے لٹیروں نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا…

June 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

نگران حکومت کے تابڑ توڑ حملے: آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول سب مہنگے، عوام بلبلا اٹھے

کراچی (ویب ڈیسک): بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سبب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اور مختلف…

August 27, 2023
پاکستان

نیب قانون عدلیہ پربھی لاگو ہوناچاہیے،ترمیم میں پیش کرونگا؛بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مقدس گائے کے سلسلے کو روکنا پڑے…

February 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?