Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہے وہاں استحکام نہیں آتا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہے وہاں استحکام نہیں آتا
پاکستان

جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہے وہاں استحکام نہیں آتا

Published August 11, 2024
Tags: Featured ریلوے عوام کے فائدے کے لیے نہیں چلتی۔
Share
SHARE

کراچی(ویب‌ڈیسک ): عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہو وہاں استحکام نہیں آتا، ہمارا سیاسی نظام مسائل کرپٹ اور نا اہل لوگوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی لان میں عوام پاکستان پارٹی کے اغراض و مقاصد ،سوچ اور نظریہ پر مبنی دستاویز جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی ، سابق وفاقی وزیر ظفر مرزا اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین سمیت دیگر بھی خطاب کیا ۔

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے خطاب میں کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں منشور بناتی ہیں اور بھول جاتی ہیں ، اس ملک میں سیاستدان ، بیوروکریٹ ، جج اور فوجی حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،جو ملک آئین توڑتے ہیں وہ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے، ہم نے اسلام آباد میں پارٹی کا اعلان کیا تھا، جماعتیں منشور بناتی ہیں اور بھول جاتی ہیں ، ہم نے وژن ڈاکومنٹ بنایا ہے جس میں مسائل اور حل دیے گئے ہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، جہاں بھی جائیں لوگ سوال کرتے ہیں کہ ملک کا کیا بنے گا، ہمارا کیا بنے گا۔

اگر حکومت چلانی ہے تو عوام کو پہلے رکھنا ہوگا، حکومتیں عوام کے لیے ہوتی ہیں، ہمیں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہوگا، عوام کو بجلی ، پانی دینا ہوگا، صحت اور تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کا محور آئین کے اندر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک آئین توڑتے ہیں وہ نہیں چل سکتے ، ہم نے ملک میں ہر نظام کو آزما لیا ہے ،ہمارا وہ آئین ہے جس میں حکومت کے ہر اہلکار کا حلف موجود ہے، اس ملک کا سیاستدان ، بیوروکریٹ ، جج اور فوجی حلف توڑتا ہے ،77 سال سے اسی خرابی کو آگے بڑھا رہے ہیں ،موجودہ لوگو ریفارمز کی طرف نہیں جاتے، بجٹ میں کوئی ریفارمز نہیں دیے گئے، کسی نے اسکول سے باہر بچوں کا بجٹ میں ذکر نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہیومین ریسورس ہر سال 60 ارب دیتا ہے، ہم نے ایک شخص کی کوشش سے سونے کا تمغہ جیتا ،حکومت نے اس کے لیے کچھ کیا جب وہ ملک سے جا رہا تھا، وفاقی وزرا ساتھ نہیں تھے ہم نے اس شخص کے لیے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب تک آئین کے راستے پر نہیں چلیں گے کچھ نہیں ہوگا، ایک خاندان کی چوائس یہ ہو کہ وہ بجلی کے بل دے یا بچوں کی فیس یا کھانا کھائے ، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ججوں نے کیا اس سے متعلق سوچا۔ آج عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے ،آئی پی پیز مسئلہ کا حل ہے ، اصل مسئلہ معیشت کی کمزوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہیں تو استحکام نہیں آتا،آج اس ملک کی لیڈر شپ کی ذمے داری ہے ،آج اس ملک کے عوام پریشان ہیں،مشکلات آتی ہیں اور لیڈر شپ حل ڈھونڈتی ہے، ہماری لیڈر شپ آج بھی سرحد میں اقتدار کے حصول کے لیے بیٹھی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر مسائل کو نہ سمجھا تو کل ملک میں پانی نہیں ہوگا ،آج وقت ہے مسائل کا حل ڈھونڈیں ،ملک سے عوام کا اعتماد اٹھ جاتا ہے، اس ملک کے حکمران حکمرانی کے لیے آئے ہیں ،وہ عوام کے مسائل کے ادارک کے لیے نہیں آئے ہے ، ہمیں واپس آئین پر آنا پڑے گا، صرف ایک راستہ ہے اور وہ آئین ہے، آئین مسائل کے حل کی ابتدا ہے ہمارے ملک میں قوانینِ حکومت کے مسائل حل کرنے کے لیے بنتے ہیں، انہوں نے عوام کو اپنے مفاد کے لیے محکوم بنا رکھا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے ، آج ہماری پارٹی پاکستان کے لیے وژن پیش کررہی ہے،آج کے وژن پر آپ فیڈ بیک دیں گے، لاہور میں خواتین اور صحت کے ایشو پر پروگرام کریں گے، پاکستان کا جو نظام اس وقت ہے وہ پاکستان کے عوام اور ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کو 109 ارب روپے نقصان پورا کرنے کے لیے دے رہے ہیں ، ہم ریلوے کا نقصان اس لیے برداشت کرتے ہیں کہ وہ ریلوے کے ملازمین ، افسران کے فائدے کے لیے چلتی ہے ، ریلوے عوام کے فائدے کے لیے نہیں چلتی۔

ہم وہ نظام لیکر آئیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا ، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں ،78 فیصد دو جملے کسی زبان میں نہیں پڑھ سکتے ، ہماری وزارت تعلیم 15 سو ارب خرچ کرتی ہے،اساتذہ کو نوکری اس لیے دی جاتی ہے کہ وہ ووٹ دیتے ہیں ، گر آج سائنس کا ٹیسٹ لیں تو بڑی تعداد میں اساتذہ فیل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا قانون ہو جو بڑا ہو یا چھوٹا سب اس پر چلیں ، ہر ادارے کا رشتہ آئین کے ساتھ ہونا چاہیے ، آج کل کہا جا رہا ہے کہ آئی پی پیز کو بند کردیں ، یہ بات ضرور ہونی چاہیے کس نے کیا معاہدے کیے ، لیکن جھوٹ نہیں بولنا چاہیے ، بجلی کے گھریلو بلوں پر ٹیکسز ہوتے ہیں، اگر حکومت ٹیکسز ختم کرے دیں بل کم ہو جائیں گے ، وفاق کو 185 ارب پی ایس ڈی پی سے کم کردینے چاہیئں ، اس سے ترقی میں کوئی کم نہیں آئے گی۔

آج پاکستان کی ریاست کی غلطیوں کی وجہ سے مسائل ہیں، پاکستان میں قومیتوں کا مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان میں امیر غریب کا مسئلہ ہے ، ہم سمجھتے ہیں لوکل گورنمنٹ کو طاقتور کرنا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے مخالف نہیں ہیں ، وفاق سے بوجھ بھی ختم کرنا ہے ، پیسے صوبوں کو جاتے ہیں وہ پیسے ضائع کرتے ہیں ، این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہیے ، جن کی برابر آمدن ہے ان کو برابر ٹیکس لینا چاہیے ،جس کی زیادہ انکم ہے اس کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے ،حکومت جب تک خسارہ کم نہیں کرے گی اس وقت تک عوام کو فائدہ نہیں ہوگا۔

TAGGED:Featuredریلوے عوام کے فائدے کے لیے نہیں چلتی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیرون پولارڈ کے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے
Next Article اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد، اسٹالز سے قبضے میں لینے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پولیس افسران جاگیرداروں کے نوکر بن کر لوگوں کو مارتے ہیں؛ ام رباب

دادو: دادو کی عدالت میں ام رباب چانڈیو کے والد مختار چانڈیو، دادا کرم اللہ چانڈیو اور خالہ قابیل چانڈیو…

December 24, 2022
پاکستان

ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے،ہم پارلیمنٹ اوراس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں:مولانا کی وارننگ

لاہور (ویب‌ڈیسک) : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ ہم صرف پارلیمنٹ…

March 8, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بدترین تشدد کا شکار پولیس اہلکار انتقال کر گیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد : گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے…

October 6, 2024
دلچسپ و عجیب

طویل ترین عمر پانے والا کتا بوبی چل بسا، گنیز ورلڈ ریکارڈز اُداس

پرتگال (ویب ڈیسک): دنیا کا سب سے طویل عمر پانے والا کتا بوبی 31 سال کی عمر میں چل بسا۔غیر…

October 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?