Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا شدید ردعمل، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا شدید ردعمل، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
دنیا

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر یورپی یونین کا شدید ردعمل، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

Published July 1, 2023
Tags: Featured نیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج
Share
SHARE

برسلز (ویب ڈیسک): سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھناؤنے فعل کےخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گا۔او آئی سی کا اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ایران اور عراق میں سوئیڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

اُدھر سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر یورپی یونین نے بیان جاری کیا اور کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، یہ واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔

یورپی یونین کے مطابق یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔

یورپی یونین کا کہنا ہےکہ وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آگیا ہے۔

یورپی یونین نے بھی بیان جاری کیا ۔۔ کہا سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پرمبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے، نسل پرستی،نفرت انگیزی،عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں

TAGGED:Featuredنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاجہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دبئی:ملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے کئی دوست ممالک سے نواز شریف کی ملاقاتیں
Next Article بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری…

November 11, 2023
پاکستان

دہشتگردی اور انتہا پسندی خطے کیلئے سنگین مسئلے ہیں، پاکستان نےخطے اور دنیا کیلئے قربانی دی؛شہباز

تیانجن (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان تمام پڑوسیوں سے معمول…

September 1, 2025
انٹرٹینمنٹ

مشہور یونانی فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک

اٹلی (شوبز ڈیسک): مشہور فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔یونان سے تعلق رکھنے والا 23…

March 17, 2024
پاکستانکاروبار

عوام کو بجلی کا اور جھٹکا: بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کی حکومتی درخواست…

July 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?