Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے: وزیر اطلاعات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے: وزیر اطلاعات
پاکستان

ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے: وزیر اطلاعات

Published August 17, 2024
Tags: Featured ثاقب نثار ہو یا جو بھی ہو جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ثاقب ہو نثار ہو یا جو بھی ہو، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی کی قیمت میں 14 روپے یونٹ کمی کی ہے، پنجاب حکومت کے اقدام سے صارفین کو گرمی کے مہینوں میں سہولت ہو گی، نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کیلئے ریلیف کا قدم اٹھایا ہے، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صارفین کو گرمی کے مہینوں میں سہولت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا پنجاب میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف کا بڑا پیکج دیا گیا ہے، نوازشریف نے ٹھیک فرمایا کہ مہنگائی اس دور میں ہوئی جب بزدار گوگی سیٹ اپ تھا، 14اگست پر وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے عوام کو تحفہ دیا، 200 یونٹ والے صارفین کو وزیراعظم پہلے ہی 50 ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی اور حالات مزید بہتر ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا جنرل فیض کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے چلے، فوج نے شفاف تحقیقات کیں، اندرونی تحقیقات کا فوج کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار کی سیاست کی، تمام سازشوں کے سرغنہ بانی پی ٹی آئی تھے، بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری فیض حمید اور باقی افسران کر رہے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا لطیف کھوسہ کو جھوٹ اور بہتان والی باتیں زیب نہیں دیتیں، لطیف کھوسہ نے سرینا عیسیٰ کے بارے میں جو کہا وہ انہیں زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی حکومت میں چیف جسٹس کی اہلیہ کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے جو مہم شروع کی ہے بتا دوں یہ کامیاب نہیں ہو گی۔

عطا تارڑ نے پوچھا کہ ملک میں دہشت گردوں کو واپس کون لایا تھا؟ یہ بھی گٹھ جوڑ تھا، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں انتشار پھیلایا گیا جس کا یہ سب حصہ تھے، شواہد سامنے آرہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا، جیل سے پیغام رسانی جاری تھی، جو انتشار پھیلائے گا اس کا انجام یہی ہوگا، باقی اداروں کو بھی خود احتسابی کرنی چاہیے، ثاقب ہو نثار ہو یا جو بھی ہو معاملات آگے بڑھیں گے۔

TAGGED:Featuredثاقب نثار ہو یا جو بھی ہوجنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعدمعاملات آگے بڑھیں گےوزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اقوام متحدہ کا پولیو مہم کیلئے غزہ میں 7 دن کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ
Next Article ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا پورے ملک میں بجلی سستی کرنے کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں”فطرت سے پیار “شجرکاری کا دن منایا گیا

ملیر کراچی(ویب ڈیسک): جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں‌"فطرت سے پیار "کے نام سےشجرکاری کا دن منایا گیا .تفصیلات کے مطابق…

April 1, 2023
پاکستان

ہم اسلام آباد آئے تو تمھاری گولیاں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے نہیں؛مولانا کی چتاؤنی

پشاور (ویب ڈیسک ): جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھمکیاں مت بھیجا…

December 8, 2024
پاکستانتازہ ترین

12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو…

July 20, 2023
پاکستانتازہ ترین

پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 جوان شہید

پسنی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں…

November 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?