Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل، اسکول کی چھٹی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل، اسکول کی چھٹی
پاکستان

مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل، اسکول کی چھٹی

Published August 22, 2024
Tags: Featured جڑواں شہروں کے راستے بند ریڈزون سیل سپریم کورٹ کے سامنے مذہبی جماعتوں کے احتجاج مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف
Share
SHARE

راولپنڈی- اسلام آباد (ویب ڈیسک): : مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے آج مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے اپیل کی وجہ سے جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے ریڈزون کو سیل کردیا گیا اور اسکولوں کی چھٹی کردی گئی۔رات گئے سے موٹر وے سمیت جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے آج اسکولوں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے بھی جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے ترنول جلسے کے حوالے سے اجازت نامہ اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج رات ہی سے موٹر وے سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینر اور دوسری رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کے لیے بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

راستے بند ہونے سے علی الصبح ہی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کئی مقامات پر راستہ نہ ملنے کے سبب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ راولپنڈی میں پاک بنگلا ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے مہمان ٹیم موجود ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی گزشتہ روز صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جس کے تحت جلسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس تین روزہ پابندی کا اطلاق آج 22 اگست سے شروع ہوگیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے اور سیاسی قافلوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے اور سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے آج 22 اگست کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایجوکیشن بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات کے جاری پرچے معمول مطابق ہوں گے۔ آج جمعرات 22 اگست کا پرچہ بھی معمول مطابق ہوگا۔ میٹرک ضمنی امتحانات کے راولپنڈی میں صرف 6 امتحانی مراکز ہیں۔

علاوہ ازیں آج جمعرات 22 اگست کو میٹرو سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور بس اسٹیشنز کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ جی ٹی روڈ پر سواں کے قریب بھی کنٹینرز کھڑے کرکے شاہراہ کو دونوں جانب سے بلاک کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکستھ روڈ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور فیض آباد کی جانب کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ٹی چوک روات کے قریب بھی شاہراہ بند ہے۔ فیض آباد سے اسلام آباد کی انڑی بھی بند کردی گئی ہے۔ کیرج فیکٹری کے مقام پر بھی شاہراہ کو بند کیاگیا ہے ۔ قومی شاہراہ روات چک بیلی موڑ مندرہ و دیگر مقامات پر سے بلاک کی گئی ہے۔ سرکاری و تعلیمی اداروں کی گاڑیاں روڈ بلاک ہونے کے سبب واپس جا رہی ہیں۔

قبل ازیں پاک بنگلا ٹیسٹ میچ بھی جاری ہے، اس سلسلے میں ٹیموں کو مختلف روٹ سے اسٹیدیم پہنچا دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں، پابندیوں اور سختی کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ترنول میں ہونے والا آج کا جلسہ ایک بار پھر منسوخ کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسہ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب 8 ستمبر کو جلسہ کرے گی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے این او سی پی ٹی آئی کے لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آج کے جلسے میں آنے والے لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

TAGGED:Featuredجڑواں شہروں کے راستے بندریڈزون سیلسپریم کورٹ کے سامنے مذہبی جماعتوں کے احتجاجمبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعود شکیل نے سعید احمد کا ریکارڈ توڑدیا، ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے
Next Article افریقی ملک بوٹسوانا میں‌2492 قیراط کا بہت بڑا ہیرا دریافت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

گوادر: اسمگلرز کیخلاف بڑی کارروائی،پہاڑی سرنگوں سے 1788 کلو منشیات برآمد

کوئٹہ(ویب ڈیسک): اے این ایف نے گوادر میں منشیات کے اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1788 کلو منشیات…

November 6, 2023
دنیا

کینیڈا میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ

(ویب ڈیسک):کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم…

April 13, 2023
دلچسپ و عجیب

سونے کے ورق میں‌لپٹا 21 ہزار روپےمیں فروخت کیا جانیوالا برگر

فلیڈیلفیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک ریستوران 700 ڈالر قیمت کا ہیم برگر فروخت کر رہا ہے۔امریکی ریاست پینسلوینیا کے…

May 22, 2023
پاکستان

پرویز الٰہی نےخود کوہٹائے جانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?