گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی کے علاقے رونتی میں صحافی بچل گھنیو کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اہل علاقہ کا مؤقف ہے کہ صحافی بچل گھنیو کو ڈاکوؤں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچل گھنیو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے، صحافی کی لاش اوباڑو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت صحافی بچل گھنیو اپنے کھیتیوں میں گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
صحافی بچل گھنیو کے قتل کے خلاف ورثا نے میرپور ماتھیلو میں ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچل گھنیو کا قتل آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا صحافی کے قتل میں ملوث افرادکو جلد قانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔