Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح: تھرکول میں سستی بجلی پیدا کی، ونڈ پاور میں‌بھی انویسٹ‌کر رہے ہیں؛ بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح: تھرکول میں سستی بجلی پیدا کی، ونڈ پاور میں‌بھی انویسٹ‌کر رہے ہیں؛ بلاول
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح: تھرکول میں سستی بجلی پیدا کی، ونڈ پاور میں‌بھی انویسٹ‌کر رہے ہیں؛ بلاول

Published August 29, 2024
Tags: Featured خواہش ہے کہ عوام کو سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کم قیمت میں بجلی فراہم کریں ہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔وزیراعلی ہاؤس میں سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے منشور پر عمل کر رہی ہے، پورے ملک کی سوچ ہے کہ عوام کو سولر فراہم کرنا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سولر سب سے پہلے کراچی اور لاڑکانہ کے عوام میں تقسیم کیا گیا، غریب ترین طبقے کو سہولیات پہنچائیں، نوکری پیشہ افراد کو بھی کوشش کر کہ سہولیات دیں گے، اگلے فیز میں مڈل کلاس طبقے کو بھی انرجی ٹرانزیشن میں سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھرکول میں سستی بجلی پیدا ہوتی ہے، سندھ حکومت نے تھرکول کے ذریعی سستی بجلی فراہم کی، ہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پارک قائم کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ اپنے عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔بلاول کا کہنا تھا کہ وفاق کا ہر ادارہ صحیح کام نہیں کرسکتا، ہماری سوچ ہے کہ بڑے پیمانے پر سولر پر جایا جائے، ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلابوں کو بھگتا ہے، ہمارے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر کے منصوبے چل رہے ہیں، ٹیوب ویلز کو سولرائیز کرنا بہت اچھا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ نے اعلان کیا کہ بجلی سستی کررہے ہیں، میں نے وزیر اعظم سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا بجلی کیسے سستی ہوگی؟ دو مہینوں کے چکر میں عوام کو مزید مسائل فیس کرنے پڑیں گے، لانگ مارچ پر جب ہم نکلے تھے تو خان صاحب کی ’’کانپیں ٹانگنا‘‘ شروع ہوگئی تھیں آج بھی ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔بلاول نے کہا کہ آج کوئی نہ عدم اعتماد ہے نہ لانگ مارچ ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا، بہت جلد سی ایم سندھ سے وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی تو نتائج بہتر ہوں گے۔

سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں میں سولر سسٹم تقسیم کردیے۔اس حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ناصر شاہ نے چیئرمین کا استقبال کیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہوم سولر سسٹم کا سوئچ آن کر کے افتتاح کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں سولر سسٹم تقسیم کیے۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارش کی وجہ سے آج کراچی اور لاڑکانہ میں سولر پینل کی تقسیم کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بجٹ میں رقم مختص کی، ابتدائی طور پر دو لاکھ افراد کو سولر پینل ، پنکھا ، چار بلب اور چارجر فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ مل کر اس اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، آف گرڈ علاقوں میں پہلے سولر سسٹم لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں ہیں، جب ہمارے سستی بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے پھر 100 سے 200 یونٹ فری بجلی دیں گے۔

TAGGED:Featuredخواہش ہے کہ عوام کوسندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطابکم قیمت میں بجلی فراہم کریںہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شوہر کے ساتھ کوئی تصویرسوشل میڈیا پر لگاؤ تو لوگ حسد کرتے ہیں: ندا یاسر
Next Article نجکاری کیلئےمشاورت پر 1 ارب 99 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی؛سیکرٹری نجکاری کی بریفنگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کیلیے امریکا منتقل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سپر ہٹ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم ’ کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران…

July 19, 2025
پاکستانتازہ ترین

نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ آج عہدے کا حلف اٹھائیںگے

کراچی: (ویب ڈیسک) : نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد آج حلف اٹھائیں گے،…

June 19, 2023
کھیل

ہاکی ٹیم کا مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہ ہونا مایوس کن ہے: توقیر ڈار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): 40 برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار…

July 24, 2024
دنیا

انڈونیشیا؛ نمازِ ظہر کے دوران مدرسے کی عمارت گرگئی؛ 150 سے زائد بچے دب گئے

ایسٹ جاوا - انڈو نیشیا (ویب ڈیسک): انڈونیشیا میں نماز ظہر کے دوران ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے…

September 30, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?