Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایکسٹنیشن فوج سمیت ہر ادارے میں غلط ہے اگر حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی دیا جائے، فضل الرحمان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ایکسٹنیشن فوج سمیت ہر ادارے میں غلط ہے اگر حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی دیا جائے، فضل الرحمان
پاکستان

ایکسٹنیشن فوج سمیت ہر ادارے میں غلط ہے اگر حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی دیا جائے، فضل الرحمان

Published September 12, 2024
Tags: Featured انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں کے قریب دن دہاڑے ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمان نے ان سے کہا کہ یہ والی بحث اسمبلی میں کریں۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌ اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایکسٹنیشن کا عمل فوج سمیت ہرادارے میں غلط ہے اگر یہ حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی ایکسٹینشن کا حق ہے، ہمیں یاد ہے کس طرح ہاتھ مروڑ کر ایک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر حق تو یہ تھا اس واقعے کے بعد ایوان کو تین دن کیلئے بند کردیا جاتا۔

انہوں ںے کہا کہ آج کے پی کے میں پولیس نے دھرنا دیا ہوا ہے، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان میں پولیس احتجاج پر ہے، اگر پولیس نے فرائض ادا کرنا چھوڑدیے تو کیا ہوگا ملک کا؟

ان کا کہنا تھا کہ ادارے اور اداروں کے بڑے اپنی ایکسٹینشن کے لیے فکر مند ہیں ملک کیلئے نہیں ایکسٹیشن کا عمل فوج سمیت ہرادارے میں غلط ہے اگر یہ حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی ایکسٹینشن کا حق ہے، یہ روایات ٹھیک نہیں ہم اپوزیشن ہیں اور غلط روایت کی بنیاد نہیں ڈالیں گے، آج پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ہم کسی کی ایکسٹیشن کی تائید کیوں کریں گے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ہمارا عدالتی نظام فرسودہ ہوچکا ہے، جتھوں کو ختم کریں اور پارلیمنٹ کا مضبوط بنائیں، عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں، کوئی عدالتیں کسی کو سپورٹ کرتی ہیں کوئی کسی کو، حکومت کو کہوں گا عدالتی نظام میں اصلاحات لائی جائیں، اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحات لائی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ فوج اور عدلیہ میں معیار ایک لایا جائے، ہمیں یاد ہے کس طرح ہاتھ مروڑ کر ایک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 60 ہزار سے زائد مقدمات زیرالتواء پڑے ہوئے ہیں کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ آئینی معاملات کیلئے الگ عدالتیں بنائی جائیں؟ آج ملک میں انگریز دور کا عدالتی نظام چل رہا ہے، اعتماد کو بحال کرنا پرے گا اور پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج کوئی بات کریں تو توہین عدالت ہوجائے گی، بلوچستان پر بات کریں تو ایجنسیاں آجاتی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وہ تو ہمارے آئین میں لکھا ہوا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے خلاف نہیں بول سکتے لیکن میرے پارلیمنٹیرینز کو پارلیمنٹ سے گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے لیے پارلیمان اور جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے، عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں، اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر اصلاحات ہونی چاہئیں۔

انہوں ںے کہا کہ انیسویں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کو بلیک میل کیا گیا، انیسویں آئنی ترمیم کیلئے ایک جج نے پارلیمان کو بلیک میل کیا انیسویں آئینی ترمیم کو ختم ہونا چاہیے۔

بعدازاں قومی اسمبلی کی تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ سیاست میں تقسیم اور اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے؟ ریاستی ادارے عدلیہ، فوج بیورو کریسی کو بھی کیا حق ہے کہ وہاں گروہ بندی ہوجائے؟ اس روش سے ہمیں فوج اور عدلیہ، بیورو کریسی کو بچانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے لیے ایک ہی چیف بننے کے لیے ایک ہی معیار ہونا چاہیے، اٹھارہویں ترمیم میں اختیارات پارلیمان کے پاس تھے مگر انیسویں ترمیم میں ایک چیف نے ہمارے ہاتھ مروڑ کر ہم سے ترمیم کرائی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار کرنا غلط تھا، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاجز میں ہمارے ممبرز کو گرفتار کیا گیا وہ تب بھی غلط تھا اب بھی غلط ہے، ایک آرمی چیف باجوہ نے ہماری بازو مروڑ کر اپنی مرضی کے فیصلے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں علیحدگی کے نعرے لگ رہے ہیں، بلوچستان میں آج کچھ اسکولوں میں پاکستان کا ترانہ نہیں بجایا جاسکتا، ہمیں ان سے بات کرنی چاہیے، اسکولوں میں پاکستان کا جھنڈا نہیں لگایا جاسکتا، معاشرتی علوم نہیں پڑھایا جاتا، علیحدگی پسند تحریک میں مسلح لوگ بھی ہیں اور غیر مسلح بھی، میری رائے کی مستقل ضرورت اس کمیٹی کو ہے تو میں حاضر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں کے قریب دن دہاڑے ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، وہاں سے 50 سے زیادہ سرکاری لوگوں کو اٹھا کر لے گئے، آج میں اپنے علاقے کا دورہ نہیں کرسکتا، میرے علاقوں کی گلیوں میں رات دن دہشت گرد بیٹھے رہتے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ہمیں اداروں کے ساتھ مل بیٹھنا چاہیے۔

فضل الرحمان کے بیان پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف ناراض ہوگئے اور کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا، کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر ہی نہیں بنتا۔ مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنے کا کہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوئی ایک سائیڈ سے تنقید ہوئی، پی ٹی آئی نے چار سال کیا کیا؟ نوازشریف منت کرتا رہا میری بیوی بیمار ہے میری کال پر بات کروادیں، یہ کیا بات ہوئی کہ اُس وقت سب ٹھیک تھا اور اب سب غلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ان سے کہا کہ یہ والی بحث اسمبلی میں کریں۔

جنرل فیض نے فوج کیا تھا کہ تین ووٹ گیلانی کے خلاف دینے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

خواجہ آصف نے کہا کہ میں سینیٹ الیکشن میں پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیا تھا، میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھا مجھے جنرل فیض کا فون آیا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو تین ووٹ ہے گیلانی کے خلاف دینے ہیں، تب آپ لوگ نشے میں تھے؟ تب آپ کو سب ٹھیک لگ رہا تھا۔

دریں اثنا خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل دوپہر بارہ بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین خورشید شاہ نے اجلاس صبح دوبارہ طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان اور عمر ایوب کو کمیٹی کا رکن بنادیا گیا۔

TAGGED:Featuredانہوں نے کہا کہ میرے گاؤں کے قریب دن دہاڑے ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہےمولانا فضل الرحمان نے ان سے کہا کہ یہ والی بحث اسمبلی میں کریں۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اٹلی میں 2 ہزار سال قبل کے سکے دریافت
Next Article عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے…

September 13, 2025
پاکستانکاروبار

ورلڈ بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی بینک نے پانی اور زراعت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر صوبائی حکومت…

April 3, 2023
پاکستانتازہ ترین

آصفہ بھٹو کی پارلیمان میں‌انٹری کی تیاری،این اے 196 شہداد کوٹ سےضمنی الیکشن لڑیں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو شہداد کوٹ…

February 25, 2024
دنیا

دنیا میں صنفی مساوات میں مزید3 صدیاں لگیں گی؛ انتونیو گوتیرس

جنیوا (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے…

March 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?