Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
پاکستان

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

Published September 27, 2024
Tags: Featured پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں
Share
SHARE

راولپنڈی / کراچی(ویب ڈیسک): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کمیں کیا۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے “انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک” کا افتتاح بھی کیا۔

یہ پارک پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اہم سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ آرمی چیف نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں، ہم پہلے سے ہی ایک تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہے۔

آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا جبکہ شرکاء نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کی کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف بھی کی۔ قبل ازیں، کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیںچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرمعاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اقوام متحدہ اجلاس:کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی
Next Article آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

گینیز ریکارڈکے لیے امریکی شہری کا غبارے پھاڑنے کا اسٹنٹ

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا میں ایک شخص نے 22.38 سیکنڈوں میں 100 غبارے پیر سے پھوڑ کر ریکارڈ بنانے…

January 5, 2023
پاکستان

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

(ویب ڈیسک ‌):وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید شور…

June 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی:سرکاری بس جلانے اور ہنگامہ آرائی کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلع جنوبی پولیس نے…

May 18, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں:عمران خان کو فائدہ ہوا؛ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔چیف…

September 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?