Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیا پینڈورا باکس کھل گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط، جسٹس (ر) شوکت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیا پینڈورا باکس کھل گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط، جسٹس (ر) شوکت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان

نیا پینڈورا باکس کھل گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط، جسٹس (ر) شوکت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

Published March 27, 2024
Tags: Featured اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی سپریم جوڈیشل کونسل کو خط
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو انٹیلی جنس ادارے کی مداخلت کا بتانے پر 11 اکتوبر 2018 کو برطرف کیا گیا، سپریم کورٹ نے 22 مارچ کےفیصلے میں جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کوغلط قرار دیا اور انہیں ریٹائرڈجج کہا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ان کے عائد کردہ الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نا جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔

خط میں ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رہ نمائی مانگی ہے، پوچھا ہے کہ ایگزیکٹو بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز ارکان کی کارروائیوں پر رپورٹ اور ردعمل سے متعلق جج کی کیا ڈیوٹی ہے؟ یہ کارروائیاں ایک جج کے سرکاری کام میں مداخلت کے برابر ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اہل کاروں کی عدالتی امور میں مداخلت اور ججز کو دھمکاناعدلیہ کی آزادی کم کرتی ہے، درخواست ہے انٹیلی جنس اہلکاروں کی مداخلت اور ججز کو دھمکانے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے، ایسی ادارہ جاتی مشاورت عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے طریقہ کار اور عدلیہ کی آزادی کم کرنے والوں کا تعین کرنے کے میکزم بنانے میں معاون ہوسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ یہ جاننا اورتعین کرنا ضروری ہے ریاست کی ایک ایگزیکٹو برانچ سے جاری پالیسی ابھی وجود رکھتی ہے، جاری پالیسی پر انٹیلی جنس اہلکار عمل درآمد کرتے ہیں جو ایگزیکٹو برانچ کو رپورٹ کرتےہیں، ہائی کورٹ کے ایک جج کے بیڈ روم کی خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ کی گئی۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججزتحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایتجسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقیسپریم جوڈیشل کونسل کو خط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی
Next Article وفاقی ہائیکورٹ کے ججز کا خط، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

’حماس کیساتھ جنگ اختتام کے قریب‘، نیتن یاہو نے جنگ کو لبنان منتقل کرنیکا اشارہ دیدیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ساتھ…

June 24, 2024
پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی…

July 7, 2024
دنیا

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد جمعہ تک مؤخر کردیا

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعدجنگ میں وقفہ…

November 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

فواد خان کی بالی ووڈ فلم ‘بھول بھلیا 3’ میں بھی انٹری

(ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر فلم ‘بھول بھلیا…

July 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?