Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی
دنیا

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی

Published October 2, 2024
Tags: 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے Featured ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا کم از کم 181 میزائل فائر کیے
Share
SHARE

تل ابیب (ویب ڈیسک): ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 181 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی جس کے بعد اب انہیں محفوظ مقامات سے نکلنے کی اجازت دے دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دے دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدربائیڈن ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کے ساتھ نائب صدر کاملہ ہیرس بھی وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ اُدھر اے بی سی نیوز کے مطابق امریکا نے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے لیکن گرائے گئے میزائلوں کی تعداد نہیں بتائی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ردعمل پر ایران کسی بھی جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔

TAGGED:100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغےFeaturedایران نے اسرائیل پر حملہ کردیاکم از کم 181 میزائل فائر کیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، چیف جسٹس کا خط کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار
Next Article اسرائیل پر میزائل حملہ:غزہ اور لبنان میں جشن،حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے؛ ایران
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

نسیم شاہ اگلا پی ایس ایل کوئٹہ سے نہیں اسلام آباد سے کھیلیں گے

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستان…

November 25, 2023
پاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ مذاکرات نہیں چل رہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں…

November 22, 2024
دنیا

یحییٰ سنوار نے شہادت سے 72 گھنٹے پہلے تک کچھ نہیں کھایا تھا، رپورٹ میں انکشاف

(ویب ڈیسک): فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی سامنے آنے والی مبینہ پوسٹ مارٹم رپورٹ…

November 4, 2024
پاکستان

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئٹہ پولیس روانہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں…

March 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?