ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل (CTRL) کی پروموشن کے دوران بچپن کی یادوں اور اپنے وِلاگنگ کے شوق کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔اننیا نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق رکھتی تھیں اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کیا کرتی تھیں، مگر ان ویڈیوز کو کبھی آن لائن پوسٹ نہیں کیا۔انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا اور کہا کہ آریان اکثر انہیں، اپنی بہن سوہانا خان اور ان کی دوست شانایا کپور کو دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر کام نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز آن لائن لیک کر دیں گے۔
اننیا نے بتایا، “میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز ریکارڈ کیا کرتی تھی، اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم ان کے کام نہ کریں تو وہ یہ ویڈیوز لیک کر دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بنایا کرتی تھیں، اور آج بھی جب وہ تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے بات کرنے لگتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا نے ایک شو میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں آریان خان پر بچپن میں کرش تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کرش کبھی آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔