Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

Published October 30, 2024
Tags: Featured پولیس کا کہنا تھا کہ اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں عدالت نے حکم دیا کہ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا.سندھ ہائی کورٹ میں اسماعیل ڈاہری کی بہنوں نے درخواست دائر کی تھی جس میں سابق مشیر کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکنےکی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد

درخواست میں کہا گیا کہ اسماعیل ڈاہری نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا، اس پر حکمران جماعت ناراض ہوگئی ہے اور سیاسی انتقام لینا شروع کردیا ہے، پولیس منتخب نمائندوں کی پرائیویٹ فورس کے طور پر کام کر رہی ہے، رات 3 بجےمیمن گوٹھ میں پولیس نےایس ایس پی نواب شاہ سے مل کر ان بیٹے علی مصطفیٰ کو اغوا کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسماعیل ڈاہری کے بھائیوں اور بچوں پر بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں، اسماعیل ڈاہری کی جان کو خطرہ ہے، اسماعیل ڈاہری دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں مگر جیل حکام علاج نہیں کر رہے، پولیس روزانہ ان کے گاؤں پر چھاپے مار رہی ہے، ان کے خاندان کے تمام مرد جیلوں میں ہیں، صرف خواتین رہ گئی ہیں، سندھ پولیس خواتین کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات درج کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کیے جائیں اور ایس ایس پی ملیر اسماعیل ڈاہری کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈاہری کو 7 دن کے اندر پیش کریں، آئی جی سندھ پولیس نئی تحقیقاتی کمیٹی بنائیں، جیل حکام اسماعیل ڈاہری کا جیل میں علاج کرائیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہےکہ آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ایس ایس پی ملیر 7 نومبر کو جواب داخل کرائیں۔

خیال رہے کہ اسماعیل ڈاہری کو گزشتہ ماہ لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

TAGGED:Featuredپولیس کا کہنا تھا کہ اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیںعدالت نے حکم دیا کہ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب
Next Article اسموگ پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے: مریم نواز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟

(ویب ڈیسک): مریخ پر ناسا کی خلائی گاڑی ’پرسیورنس مارس روور‘ نے سیارے کے چاند فوبوس کی ایک ڈرامائی فوٹیج…

October 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض اور نورعالم سمیت 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور پارلیمنٹ…

August 2, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، ساؤنڈ سسٹم اورلائٹس بند، پولیس نے اسٹیج خالی کرادیا

(ویب ڈیسک): لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ…

September 21, 2024
پاکستان

صدرآصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

راولپنڈی (ویب ڈیسک): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور صدارت کا…

April 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?