کراچی (ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2025ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے دوسری بار توسیع کی جا رہی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق 6 نومبر سے 19نومبر 2024 تک بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔”واضح رہے کہ امتحانی فارم کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی“
صوبائی محکمہ تعلیم یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی طرف سے اعلان کردہ پالیسی کے تحت امتحانات برائے سال 2025کا انعقاد متوقع طور پر مارچ کے مہینے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ 20نومبر سے3دسمبر تک 500 روپے، 4دسمبر سے17دسمبر تک800 روپے، 18دسمبرسے یکم جنوری2025 تک 1200 روپے، 2جنوری سے 15جنوری تک 1500 روپے، 16جنوری سے 24جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔