Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا

Published November 5, 2024
Tags: Featured جاپان جاپانی سائنسدانوں خلا میں بھیج دیا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ لیگنو سیٹ نامی سیٹلائٹ
Share
SHARE

ٹوکیو (ٹیک‌ڈیسک): جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔جاپانی سائنسدانوں نے 5 نومبر کو یہ سیٹلائیٹ خلا کے لیے لانچ کیا۔کیوتو یونیورسٹی اور Sumitomo Forestry کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔لیگنو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ کی تیاری کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا جس کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھا۔

یہ سیٹلائیٹ اسپیس ایکس کے ایک مشن کے ذریعے لانچ کیا گیا جو پہلے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے گا اور وہاں سے اسے زمین کے اوپر 250 میل کی بلندی پر پرواز کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

اس سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ماحول دوست میٹریل کو بھی خلائی تسخیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے منگولیا ووڈ نامی لکڑی کا استعمال کیا گیا جو اپنی مضبوطی کے لیے جانی جاتی ہے۔

10 کیوبک سینٹی میٹر حجم کے اس سیٹلائٹ کو روایتی جاپانی تکنیک کے ذریعے اسمبل کیا گیا جس کے نتیجے میں گلیو یا اسکریوز کی ضرورت ختم ہوگئی۔

اس میں اوپر سولر پینلز نصب ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کی لکڑی سے خلا بازوں کی صحت کو نقصان نہ پہنچے یا آئی ایس ایس کے آلات کے افعال متاثر نہ ہوں۔

لانچ کے بعد 6 ماہ تک یہ سیٹلائٹ مختلف اقسام کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا جس کو مدنظر رکھ کر لیگنو سیٹ 2 کو تیار کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق خلا میں لکڑی زمین کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ وہاں نمی یا آکسیجن موجود نہیں جس کے باعث لکڑی کے خراب ہونے یا پھولنے کا خطرہ نہیں۔

TAGGED:Featuredجاپانجاپانی سائنسدانوںخلا میں بھیج دیالکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹلیگنو سیٹ نامی سیٹلائٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تنظیم تکریم اساتذہ کراچی کیجانب سے یوم المعلم کاانعقاد:50 اساتذہ کوتعریفی اسناد پیش
Next Article ‏پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آٹا مہنگا ہونے کے خلاف سندھ بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی (نجات نیوز): سندھ بھر میں آٹے کی مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، صوبہ بھر کی طرح…

January 3, 2023
دنیا

بھارت: ولیمےپر دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چھتیس گڑھ (ویب ڈیسک): بھارت میں ولیمے کے روز دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔بھارتی…

February 22, 2023
پاکستان

پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل…

April 14, 2024
دنیا

ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران پھٹنے والی آبدوز ‘ٹائٹن’ سے بھیجا گیا آخری میسج اور تصویر سامنے آگئی

(ویب دیسک): جون 2023 میں سمندر میں لاپتا ہوکر تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے بھیجا گیا آخری پیغام اور…

September 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?