(ویب ڈیسک): ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں کچھ ممبران نے ایک بل کی مخالفت میں رقص کرکے احتجاج کیا۔نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز کے میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مائیپی کلارک نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے لگے جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ اسمبلی میں نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی (پولی نیشیئن نسل) کے حقوق سے متعلق 1840 میں ہونے والے معاہدے کی نئی تشریح سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا اور مائیپی کلارک نے اس کی مخالفت کی۔
واضح رہے کہ 22 سالہ مائیپی کلارک کا تعلق بھی نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی سے ہے جو یورپی آباد کاروں کی نیوزی لینڈ میں آمد سے ہزاروں سال قبل سے اس دھرتی کے اصل باشندے تھے۔