Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی احتجاج مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، گورنر سندھ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی احتجاج مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، گورنر سندھ
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، گورنر سندھ

Published November 19, 2024
Tags: احتجاج منسوخ کیا جائے گا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مسڈ کال ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو دیے گئے احتجاجی اعلان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسڈ کال قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو یہ اطلاع ملے گی کہ جو قافلہ جمع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،وہ کسی نہ کسی وجہ سے احتجاج منسوخ کیا جائے گا۔ میرا مشورہ ہے کہ لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، کیونکہ یہ صرف ایک مسڈ کال ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان صاحب وقت سے پہلے ایسا رسک لیں گے۔

تقریب کا آغاز ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانوں کے ساتھ پرچم کشائی سے ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ تقریب میں گورنر سندھ کے ساتھ ترکیہ کے قونصل جنرل کیمال سانگو اور ایمبیسڈر عرفان نزیروگلو بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ صرف تجارت نہیں بلکہ دل میں محبت بھی رکھتا ہے۔ یہی محبت ہمارے وزیرِاعظم شہباز شریف کے دل میں ترکیہ کی قوم کے لیے موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں اور کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ملک میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہیں تاکہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔

گورنر سندھ نے ترکیہ کے سفیر کو کراچی میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سمیت دیگر سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کی تجویز دی جن کو صوبے بھر تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امبیسڈر عرفان نزیروگلو کو کراچی آئے ہوئے صرف 4 ہفتے ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے گرم جوشی اور اضافی توانائی کے ساتھ کام کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

گورنر سندھ نے ترکیہ کے سفارتی نمائندوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید بلندیوں تک پہنچیں گے۔

صحافی کے سوال پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو یہ اطلاع ملے گی کہ جو قافلہ جمع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،وہ کسی نہ کسی وجہ سے احتجاج منسوخ کردیں گے۔ میرا مشورہ ہے کہ لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، کیونکہ یہ صرف ایک مسڈ کال ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان صاحب وقت سے پہلے ایسا رسک لیں گے۔

TAGGED:احتجاج منسوخ کیا جائے گاپاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغپی ٹی آئی احتجاج کی کال مسڈ کال ہےگورنر سندھ کامران ٹیسوری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حالات بھی اس وقت یہی ہیں: علیمہ خان
Next Article کراچی: کارساز پر فائرنگ سے صحافی ندیم احمد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: ملزمان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت مل گئے

کراچی (ویب ڈیسک): سکھرحیدرآباد موٹروے کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، سابق ڈی سی مٹیاری عدنان رشید اور اسلم…

October 11, 2023
پاکستان

چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر…

August 22, 2025
پاکستان

امریکا سےبہترتعلقات:PTIکاایک اورلابنگ فرم سےہزاروں ڈالرکامعاہدہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔لابنگ فرم تحریک انصاف اور…

March 23, 2023
پاکستاندنیا

ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ببھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈکررہا ہے؛دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے…

August 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?