اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں راجہ پرویزاشرف،نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شامل ہیں۔اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سمیت دیگر رہنما بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات پر بات چیت کرے گی اور پھر اگلے ماہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ويں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔
جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یہ ذمے داری دی تھی۔