راولپنڈی (ویبڈیسک): راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
پنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔
ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، املاک کو پہنچانے پر مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کل جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانا نیو ٹاون میں مقدمہ 28 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔