اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جلسے کے مقام کے تعین کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
حکومت کی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر ہورہے ہیں۔