Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ عمران کا پیغام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ عمران کا پیغام
پاکستانتازہ ترین

آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ عمران کا پیغام

Published November 27, 2024
Tags: آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے عمران خان متحد رہیں اور ڈٹے رہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان کا کہنا ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں، مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک اںصاف عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔عمران خان کے ایک(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے ورکرز پر فائرنگ اور شیلنگ کر کے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، اسے اس کا حساب دینا ہو گا۔ شہری ناصرف پرامن تھے بلکہ شیلنگ اور فائرنگ کرنے والے پولیس اور رینجرز کو بھی ریسکیو کرتے رہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں، بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے۔

سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں۔ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں ۔ مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے- یہ پاکستان کی بقا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے۔

TAGGED:آخری بال تک لڑیںجب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتےعمران خانمتحد رہیں اور ڈٹے رہیںہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میں اور گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کے حق میں نہیں تھے: شیرافضل مروت
Next Article سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

سندھ میں خسرہ پھیل گیا:دو ماہ میں17 بچے انتقال کرگئے

کراچی(ہیلتھ ڈیسک): سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے…

March 19, 2025
پاکستان

حکومت کی سوچ کل والی رہی تو مزید مذاکرات بے معنی ہیں: شاہ محمود

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پہلے…

May 3, 2023
پاکستانتازہ ترین

تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف درخواست، عدالت کی رپورٹ طلب

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف درخواست کی سماعت…

March 16, 2024
پاکستان

پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے مربوط انتظام اور موثر ڈیٹا سسٹم بہت اہم ہیں۔ احمد کمال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان واٹر پارٹنرشپ (PWP) نے گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر (GCISC) کے اشتراک سے پانی سے…

March 9, 2026
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?