Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فاروق ستار کراچی کو بوری بند لاشوں کا مرکز بنانیوالی جماعت سےعلیحدگی اختیار کریں،عوام سےمعافی مانگیں؛بیریسٹر ارسلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فاروق ستار کراچی کو بوری بند لاشوں کا مرکز بنانیوالی جماعت سےعلیحدگی اختیار کریں،عوام سےمعافی مانگیں؛بیریسٹر ارسلان
پاکستان

فاروق ستار کراچی کو بوری بند لاشوں کا مرکز بنانیوالی جماعت سےعلیحدگی اختیار کریں،عوام سےمعافی مانگیں؛بیریسٹر ارسلان

Published July 20, 2025
Tags: Featured فاروق ستار ہم پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کراچی کو بوری بند لاشوں، لسانی نفرت اور منظم تشدد کا مرکز بنایا میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ، ماضی کی تباہ کاریاں اور آج کی خدمت میں فرق پہچاننا عوام کے لیے اب مشکل نہیں رہا۔ فاروق ستار ہم پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وہ آج بھی اُس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے کراچی کو بوری بند لاشوں، لسانی نفرت اور منظم تشدد کا مرکز بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کا سیاہ دن کراچی کی تاریخ کا وہ بھیانک باب ہے جسے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے، اس دن نہ صرف درجنوں افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا بلکہ میڈیا ہاؤسز، عمارتیں، دفاتر، فیکٹریاں اور گاڑیاں نذرِ آتش کی گئیں۔ فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو راستہ نہیں دیا گیا، زخمیوں کو یرغمال بنا لیا گیا اور شہر کو خون میں نہلا دیا گیا۔

بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر کیا گیا، اگر واقعی ضمیر زندہ ہے تو فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ اُس جماعت سے علیحدگی اختیار کریں جس نے کراچی کو تباہ کیا اور عوام سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے مسئلے پر مکمل عدالتی رہنمائی کے ساتھ صرف انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے، کسی کو بے گھر کرنا ہمارا مقصد نہیں مگر انسانی جانیں ہمارے لیے سب سے مقدم ہیں۔

بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ فوجی آمر کے زیرِ سایہ وہ 10 سال کراچی کے لیے ایک لسانی، ادارہ جاتی اور سماجی زوال کا دور تھے۔ اس وقت جعلی این او سیز کا اجرا، رفاحی زمینوں پر قبضہ، منظم بھتہ خوری اور قبضہ مافیا کی سرپرستی عروج پر رہی۔ آج اگر کوئی احتساب ہونا چاہیے تو انہی سالوں کا ہونا چاہیے۔

بیرسٹر ارسلان شیخ نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی نے بلدیاتی نظام کو فعال، بااختیار اور شفاف بنایا۔ ان کی قیادت میں اختیارات، ترقیاتی فنڈز اور منصوبہ بندی یونین کونسل کی سطح تک منتقل ہو چکی ہے، بلدیاتی نمائندے اب نمائشی نہیں، حقیقی بااختیار اور عوامی خدمت کے علمبردار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعید غنی نے تعلیم، صفائی، شہری سہولیات اور سڑکوں جیسے شعبوں میں عملی کام کر کے مقامی حکومت کو ایک زندہ حقیقت بنایا، سعید غنی کا وژن دیانتداری، شفافیت اور کارکردگی پر مبنی ہے، وہ صرف سیاسی باتیں نہیں کرتے، عوامی مسائل حل کرتے ہیں۔

بیرسٹر ارسلان نے فاروق ستار سے واضح مطالبہ کیا کہ اگر واقعی وہ اصلاحات کے حامی ہیں تو پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ وہ اُس جماعت سے استعفیٰ دیں جس نے کراچی میں نفرت، تباہی اور خوف کی سیاست کو فروغ دیا اور عوامی طور پر معافی مانگ کر جمہوری سیاست کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ اردو بولنے والے اور سندھی سب برابر کے شہری ہیں۔ ہم لسانی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوامی خدمت، بھائی چارہ، اور اتحاد ہی ہمارا منشور ہے، سندھ کے عوام اب سمجھ چکے ہیں کہ شور شرابہ، الزام تراشی، اور نفرت کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں۔ سندھ حکومت اپنے ویژن (شفافیت، ترقی، قانون کی بالادستی اور عوامی فلاح) پر کاربند ہے، منفی سیاست کا جواب ہم صرف کارکردگی سے دیں گے۔

TAGGED:Featuredفاروق ستار ہم پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیںکراچی کو بوری بند لاشوں، لسانی نفرت اور منظم تشدد کا مرکز بنایامیئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان: ڈغاگاری میں‌پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل
Next Article چیف جسٹس کو کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، پی ٹی آئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قتل کی وارداتیں، خالد مقبول کا وزیر داخلہ سے رابطہ

کراچی(ویب ڈیسک ): ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر وفاقی حکومت سے…

June 4, 2024
دنیا

پاکستان اور انڈیا کے بعد افغانستان میں بھی بارش نے تباہی مچادی، 31 افراد ہلاک

کابل (ویب ڈیسک): افغانستان میں موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے اب تک 31 افراد ہلاک ہو…

July 24, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد

(ویب ڈیسک): حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو…

September 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری

کراچی (نجات نیوز): سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی. صوبائی کابینہ کے مطابق…

January 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?