Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلوچستان: ڈغاگاری میں‌پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلوچستان: ڈغاگاری میں‌پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل
پاکستان

بلوچستان: ڈغاگاری میں‌پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل

Published July 20, 2025
Tags: Featured بلوچستان کے علاقہ ڈغاگاری کا ہے بلوچستان میں پسند کی شادی جوڑے کو غیرت کے نام پر سرعام قتل کردیا گیا قتل کی وڈیو وائرل
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): صوبہ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر سرعام قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر بلوچستان کے علاقہ ڈغاگاری کا ہے اور یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے صرف چند ہی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔

اہم ترین الرٹ 🚨
میں آج یہ بولنے پر مجبور ہورہا ہوں کہ واقعی میں بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انکے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے بلوچستان میں درندگی اپنے عروج پر ہے ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا !!
خاتون نے قتل ہونے سے پہلے کہا مجھے صرف ماردینا کیونکہ خاتون کو پتہ تھا یہ… pic.twitter.com/wBzdXQvVxx

— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) July 20, 2025

بتایا گیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے کے جرم میں جرگہ اکٹھا کرکے شیتل نامی لڑکی اور لڑکے زرک کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا، جس پر شیتل کے بھائی جلال جلالی نے درجنوں مردوں کی موجودگی میں غیرت کے نام پر اپنی بہن اور اس سے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، غیرت کے نام پر ناصرف جوڑے کا سرعام قتل کیا گیا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی وڈیو وائرل ہونے پر واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات اوراس میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ترجمان صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وڈیو میں موجود ملزمان کی شناخت میں مدد کریں اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے اپنا ذمہ دارانہ معاشرتی کردار ادا کریں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جائے وقوعہ کا تعین کرکے اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے ایسی سفاکانہ حرکات نہ صرف ناقابل برداشت ہیں بلکہ یہ معاشرتی اقدار اور انسانی وقار کی سنگین توہین بھی ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت نے مزید یہ بھی کہا کہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وڈیو میں دکھائی گئی بربریت ہر سطح پر قابل مذمت ہے اور حکومت بلوچستان اس ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی، واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

TAGGED:Featuredبلوچستان کے علاقہ ڈغاگاری کا ہےبلوچستان میں پسند کی شادیجوڑے کو غیرت کے نام پر سرعام قتل کردیا گیاقتل کی وڈیو وائرل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پائلٹ کی حاضر دماغی کے سبب ہمارا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا؛ قیصر نظامانی
Next Article فاروق ستار کراچی کو بوری بند لاشوں کا مرکز بنانیوالی جماعت سےعلیحدگی اختیار کریں،عوام سےمعافی مانگیں؛بیریسٹر ارسلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کا دھاوا، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر…

December 21, 2022
دلچسپ و عجیبصحت

دادی نے پوتے کے دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملا دی، بچہ کومہ میں چلا گیا

(ویب ڈیسک ):نومولود کو دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملا کر دینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔غیر ملکی…

May 7, 2024
پاکستان

بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): صوبہ بلوچستان میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی اس دوران شہریوں کے ماسک پہننے پر…

August 2, 2025
پاکستانتازہ ترین

ایکنک اجلاس:110 ارب کے منصوبےمنظور، کراچی کیلئے 18 ارب 80 کروڑمختص

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے…

August 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?