Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں،عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا: بیرسٹر گوہر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں،عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا: بیرسٹر گوہر
پاکستان

سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں،عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا: بیرسٹر گوہر

Published July 23, 2025
Tags: Featured پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر شاہ محمود قریشی کو بری کردیا مئی کیس میں رہنماؤں کو سزا پر ردعمل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی کیس میں عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزا پر ردعمل سامنے آگیا۔منگل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور افضال عظیم پاہٹ کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔اس کے علاوہ حمزہ عظیم پاہٹ،رانا تنویر،اعزاز رفیق کو مقدمہ سے بری کردیا گیا۔

اس سے قبل منگل کو پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کیس میں عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزا پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج کے فیصلوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہمارے اکابرین کو نہیں، جمہوریت کو سزا ہوئی ہے، پنجاب میں 9 مئی مقدمات میں کئی جگہوں پر ایک فرد ہی الزام لگا رہا ہے، ایک ملازم کہتا ہے میں زمان پارک گیا اور میز کے نیچے چھپ کر سازش کو سنا، دوسرا ملازم کہتا ہے وہ گھر میں گھسا اور کرسی کے پیچھےچھپ کر 9 مئی سازش کو سنا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں پاکستانی قوم کے ہر فرد کا معاملہ ہے، یہ سیاسی معاملہ نہیں رہا پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، آپ کیخلاف کوئی گواہ پیش کردیاجائےگا کہ کرسی کے نیچے کوئی چھپا تھا اس نے سب سنا۔

TAGGED:Featuredپی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرشاہ محمود قریشی کو بری کردیامئی کیس میں رہنماؤں کو سزا پر ردعمل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار جاگیرداری نظام ہے،پی پی پی نےاس نظام کو بڑھاوا دیاہے؛ قادر مگسی
Next Article اقتدار کی ہوائیں‌بدلنے لگیں: MMA کو فعال کرنے کیلیےفضل الرحمان سرگرم، مذہبی رہنماؤں کو مدعو کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

اداکاری نہ کرنیکی وجہ اسکرپٹ یا پروجیکٹس سے مطمئن نہ ہونا ہے؛ماہ نوربلوچ

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سدا بہار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ دور…

April 29, 2023
پاکستان

عوام کو بجلی کا پھر جھٹکا، فی یونٹ3 روپے 28 پیسےمہنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے…

October 2, 2023
پاکستان

صدرنے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کو نظرثانی کے لیے واپس بھیج…

April 8, 2023
صحت

سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے سبب یہ خوف…

September 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?