Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار جاگیرداری نظام ہے،پی پی پی نےاس نظام کو بڑھاوا دیاہے؛ قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار جاگیرداری نظام ہے،پی پی پی نےاس نظام کو بڑھاوا دیاہے؛ قادر مگسی
پاکستان

عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار جاگیرداری نظام ہے،پی پی پی نےاس نظام کو بڑھاوا دیاہے؛ قادر مگسی

Published July 22, 2025
Tags: Featured سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سندھ کے محنت کش عوام کی نمائندگی کے راستے بند سندھ میں جاگیرداری نظام عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار ہے
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ میں جاگیرداری نظام عوام کی بدحالی، تعلیم کی تباہی، بے روزگاری اور وسائل کی غلط تقسیم کا بنیادی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اس استحصالی نظام کو مزید مضبوط کیا ہے اور ہمیشہ جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثر افراد کو اقتدار تک پہنچایا ہے، جس کے باعث سندھ کے محنت کش عوام کی نمائندگی کے راستے بند کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جاگیردار کسی بھی صورت میں سندھ کے حقیقی نمائندے نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے مفادات عوام کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی زمین داری، دولت اور طاقت کے تحفظ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تاریخ گواہ ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے سندھ کو کچھ نہیں دیا، سوائے استحصال، غربت اور سیاسی غلامی کے۔

پارٹی چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ سندھ کا محنت کش طبقہ، ہاری، مزدور، نوجوان، استاد، تاجر اور طالبعلم خود آگے آئیں اور اپنے طبقے سے نمائندے منتخب کریں، جو ان کے دکھ درد، خواہشات اور مسائل کو سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تبدیلی، وسائل کی مساوی تقسیم، تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ عوام اپنا سیاسی اختیار خود سنبھالیں۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی ایسی سیاسی جدوجہد کر رہی ہے جو جاگیرداری، سرمایہ داری اور قومی استحصال کے خلاف ہے، اور ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جہاں ہر فرد کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں عوامی امیدواروں کو سامنے لائے گی جو واقعی عوام کے درمیان سے ہوں گے۔

سندھ ترقی پسند پارٹی محنت کش، ہاری، مزدور، اساتذہ، طلبہ اور نئی نسل کی امیدوں کی ترجمان ہے۔ یہ پارٹی ہر اُس فرد کی جماعت ہے جو حقیقی تبدیلی، سماجی انصاف اور سندھ کی خودمختاری چاہتا ہے۔

TAGGED:Featuredسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسیسندھ کے محنت کش عوام کی نمائندگی کے راستے بندسندھ میں جاگیرداری نظام عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہالیجی جھیل: مقامی باشندوں کےراستے بلاک، AYکمپنی کی زیادتیوں سےنجات دلائی جائے؛متاثرین کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل
Next Article سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں،عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا: بیرسٹر گوہر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج

میسور (شوبز ڈیسک): بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ایک ایرانی خاتون نے…

February 13, 2023
پاکستان

عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا؛ گنڈاپور

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران…

August 15, 2025
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملک میں ائرپورٹس پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال ہوگیا

کراچی(ٹیک ڈیسک): جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی…

March 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

فلم 3 ایڈیٹس کے”دوبے جی” سر پر چوٹ لگنے سے چل بسے

ممبئی (شوبز ڈیسک): مشہور بھارتی اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس…

September 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?