Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 2سال سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 2سال سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ
پاکستانتازہ ترین

2سال سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ

Published July 25, 2025
Tags: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر حماد اظہر کے خلاف 70سے زائد مقدمات درج ہیں ضمانت نہ ملی تو وہ جیل جانے کو بھی تیار عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ
Share
SHARE

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ کرلیا، قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی حتمی مشاورت کیلئے وکلا کی ٹیم کو بلا لیا، رہنماء پی ٹی آئی عدالت کے سامنے پیش ہوکر ضمانت کی درخواست دینگے، حماد اظہر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے ضمانت نہ ملی تو وہ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔

حماد اظہر نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا ہے تاکہ عدالت میں پیشی اور ضمانت کیلئے درکار قانونی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ پی ٹی آئی رہنما 2 سال روپوش رہنے کے بعد دو روزقبل اپنے والد کی وفات پر سامنے آئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر کے خلاف 70سے زائد مقدمات درج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قرآن خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بھجوائے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے ان کی یاد میں بہترین الفاظ کہے میرے والد میاں اظہر مرحوم کیلئے دعا کی ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وضع داری ہے جو صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کیلئے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے، اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں، مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ تک برداشت کی۔

حماد اظہر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ظاہر ہے کہ میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ اب موجود رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں۔ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا، مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا۔

بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر تقریباً دو سال سے روپوش تھے اور 9 مئی کے واقعات کے بعد سے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے وہ حال ہی میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر منظر عام پر آئے اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اپنی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور عسکری املاک پر حملوں کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما روپوش ہو گئے جن میں حماد اظہر بھی شامل تھے۔

ان کے خلاف نقص امن سمیت مختلف مقدمات درج تھے۔حماد ا ظہر پاکستان کے سینئرسیاستدان میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں جو سابق گورنر پنجاب رہ چکے تھے۔ حماد اظہر نے 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی وہ2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-126 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور عمران خان کی کابینہ میں 2018 سے 2022 تک متعدد وزارتی عہدوں پر فائز رہے تھے جن میں وزیر توانائی اور وزیر خزانہ کے عہدے شامل تھے۔

TAGGED:پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہرحماد اظہر کے خلاف 70سے زائد مقدمات درج ہیںضمانت نہ ملی تو وہ جیل جانے کو بھی تیارعدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری ضروری ہے، اپیل زیرِ التوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں؛سپریم کورٹ
Next Article نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے والا ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل دائر

کراچی (ویب ڈیسک): گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے بیرسٹر…

January 3, 2024
پاکستانتازہ ترین

حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ نظرثانی ( کیو ریٹیو…

July 22, 2023
پاکستانکاروبار

عوام پرایک اورمہنگائی بم حملہ: LPG کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک): ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی…

June 24, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف

پشاور (ویب ڈیسک): مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی…

October 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?