Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنک اکاﺅنٹس سے براہ راست وصولیاں غیرقانونی ہیں، ایف بی آر مجاز نہیں؛ ماہرین
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بنک اکاﺅنٹس سے براہ راست وصولیاں غیرقانونی ہیں، ایف بی آر مجاز نہیں؛ ماہرین
پاکستانکاروبار

بنک اکاﺅنٹس سے براہ راست وصولیاں غیرقانونی ہیں، ایف بی آر مجاز نہیں؛ ماہرین

Published August 5, 2025
Tags: Featured اقدام کو ماہرین نے غیرقانونی قرار ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری بینکوں سے رقوم کی ریکوری محکمہ قانوناً اس بات کا مجاز نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد اسی دن بینکوں سے رقوم کی” ریکوری“ کے اقدام کو ماہرین نے غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ٹیکس ماہرین کے مطابق محکمہ قانوناً اس بات کا مجاز نہیں کہ سیکشن 140 کے تحت نوٹس جاری کرنے کے اسی دن ٹیکس دہندہ کے بینک یا کسی تیسرے فریق سے فوری طور پر ریکوری کی جائے خصوصاً ان معاملات میں جہاں یہ نوٹس کمشنر (اپیلز) ان لینڈ ریونیو کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہو.

ایک تجارتی جریدےکے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک عمومی رجحان بنتا جا رہا ہے کہ محکمہ پہلے ٹیکس گوشواروں میں ترمیم کر کے اربوں روپے کے ٹیکس مطالبات عائد کرتا ہے اور پھر فیصلہ ایف بی آر کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اندر سیکشن 140 کے تحت نوٹس جاری کر کے ٹیکس دہندہ کے بینک اکاﺅنٹس سے رقم وصولی کرلیتا ہے، بعض صورتوں میں یہ کارروائیاں رات دیر گئے بھی عمل میں لائی جاتی ہیں.

محکمہ جاتی ذرائع کا موقف ہے کہ انکم ٹیکس ریکوری رولز 2002 کے قاعدہ 210c(3) کے تحت نوٹس موصول ہونے والے دن ہی ادائیگی لازم ہوتی ہے، جسے وہ فوری کارروائی کے لیے جواز قرار دیتے ہیں تاہم ٹیکس ماہرین اس تشریح سے اتفاق نہیں کرتے اور موقف اختیار کرتے ہیں کہ قانون میں دی گئی ہدایات کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندہ کو شفاف، مناسب اور موثر نوٹس فراہم کرنا ہے.
ٹیکس ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ سیکشن 140(1) واضح طور پر کمشنر کو پابند کرتا ہے کہ وہ نوٹس میں ادائیگی کے لیے کوئی مخصوص آئندہ تاریخ مقرر کرے لیکن بیشتر کیسز میں اپیل کے حکم کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ریکوری شروع کر دی جاتی ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو نہ تو نوٹس پر عملدرآمد کرنے کا مناسب موقع ملتا ہے اور نہ ہی مطالبے کو چیلنج کرنے کی سہولت میسر آتی ہے، یہ طرز عمل نہ صرف آرڈیننس میں موجود طریقہ کار کی حفاظتی شقوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹیکس دہندگان کے آئینی حقوق کی بھی نفی کرتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکوری نوٹس جاری کرنے اور بینک اکاﺅنٹس کو فوری منسلک کرنے کا عمل منصفانہ نوٹس اورطریقہ کار کی شفافیت جیسے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے یہ طرزعمل آرڈیننس میں درج حفاظتی شقوں کی نفی اور ٹیکس دہندگان کے آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے. ماہرین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کے فیصلے کے اسی دن ریکوری نوٹس جاری کرنا اور چند منٹوں یا گھنٹوں کے اندر بینک اکاﺅنٹس منسلک کر دینا، منصفانہ نوٹس اور طریقہ کار کے تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس کی وصولی کوئی زبردستی چھیننے کا عمل نہیں ہونا چاہیے یہاں تک کہ جبری اقدامات بھی قانون کے دائرے میں اور طریقہ کار کی مکمل پاسداری کے ساتھ کیے جانے چاہئیں ٹیکس حکام سزا دینے والے ادارے نہیں بلکہ ایسے نظم و نسق کے علمبردار ہیں جن کا کام شفافیت، انصاف اور قانون کی عملداری کے ذریعے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کو فروغ دینا ہے.

TAGGED:Featuredاقدام کو ماہرین نے غیرقانونی قرارایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاریبینکوں سے رقوم کی ریکوریمحکمہ قانوناً اس بات کا مجاز نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی کا احتجاج: عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
Next Article جاپان میں‌کسی شہری کی کمر مخصوص سائزسےبڑھ جانے پر قانونی کارروائی کا قانون
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جمہوری مہنگائی: منی بجٹ آرڈیننس سےنہیں،اسمبلی فلور سے آئیگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ضمنی فنانس…

February 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

راکھی نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا۔بھارتی…

February 8, 2023
پاکستان

میرپور ماتھیلو:موٹر وے پرمقابلے میں مارا جانیوالا بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گینگ کا سرغنہ اسلام آباد پولیس کا سب انسپیکٹر نکلا

میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک): میرپور ماتھیلو سکھر ملتان موٹر وے کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فروخت…

June 18, 2023
پاکستانکاروبار

IMFسے آج ورچوئل مذاکرات،منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آج سے آن لائن…

February 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?