Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی افواہیں، وزیر دفاع نےتردید کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی افواہیں، وزیر دفاع نےتردید کردی
پاکستان

خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی افواہیں، وزیر دفاع نےتردید کردی

Published August 7, 2025
Tags: Featured بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی گرفتاری وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں حقیقت نہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا، اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔”بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے”، خواجہ آصف کے الزامات پر بیوروکریسی کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے.

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ( اے ڈی سی آر ) کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی اینٹی کرپشن کی طرف سے گرفتاری کا تنازعہ بڑھ چکا ہے جس کے بعد خواجہ آصف نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا، خواجہ آصف نے مشیر برائے وزیراعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھیجے گئے استعفیٰ میں کہا کہ یا اے ڈی سی آر کو رہا کروائیں یا استعفیٰ منظور کرلیں۔

بتاتے چلیں کہ چند روز قبل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ( اے ڈی سی آر ) کو محکمہ اینٹی کرپشن نے مبینہ مالی بدعنوانی ہر گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کا پانچ دن کا ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا، مذکورہ اے ڈی سی آر نے عام انتخابات میں بطور ریٹرنگ آفیسر فرائض سر انجام دیئے تھے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کا ایک بیان سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے، یہ سب نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، یہ مگرمچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریتٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ہے، سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھا تے اور چولیں مارتے ہیں، نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیو ں کہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے، پاک سر زمین کو یہ بیروکریسی پلیت کر رہی ہے۔

TAGGED:Featuredبیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہےپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصفسیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی گرفتاریوزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس سے تیل خریدنے پر مزید ٹیرف عائد ہوگا؛ ٹرمپ کی بھارت کے بعد چین کو بھی دھمکی
Next Article دہلی کے بعد لاہوری ٹھگ پاپولر: کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

کراچی(ویب‌ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے…

April 22, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اپالو 11 سےچاند پر قدم رکھنیوالےایلڈرین کی93 سال کی عمر میں شادی

لاس اینجلس (ٹیک ڈیسک) سنہ 1969 کے اپالو 11 مشن کے ذریعے چاند پر قدم رکھنے والے تین امریکی خلابازوں…

January 23, 2023
پاکستان

یو ٹرن پے یو ٹرن: ایم کیو ایم کا آج والےانتخابات کا بائیکاٹ

کراچی (ویب ڈیسک): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات…

January 15, 2023
پاکستان

جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سےروکا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر…

February 20, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?