Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
پاکستان

جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

Published August 13, 2025
Tags: Featured تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے ک
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): کراچی:جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، جن گاڑیوں کو اسٹیکر جاری ہوئے ہیں وہ نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہوں گیں۔ تقریب میں آنے والے شرکاء کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں۔

ضلع وسطی حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے اندر داخل ہوکر شہری اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کریں گے اور بذریعہ شٹل بس سروس انہیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

ضلع جنوبی، ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ کارساز، نیوٹاؤن اور راشد منہاس روڈ، ملینئیم مال سے جانب اسٹیڈیم روڈ سے چائنا گراؤنڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی گاڑی و موٹر سائیکل کھڑی کرکے تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سر شاہ سلیمان روڈ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور کارساز روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوگا۔

پروگرام میں شرکت کے علاوہ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے شارع فیصل جانے والے شہری حسن اسکوائر فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ سے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ کارساز سے لیاقت آباد جانے والے شہری راشد منہاس روڈ اور نیپا کا ر استہ اختیار کریں۔ یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے جانب کارساز سے شارع فیصل جانے کے لیے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی والے شہری لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک، ماڑی پور سے سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کر سکتے ہیں۔ بس، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو کارساز، ڈرگ روڈ، ملینئیم مال، ایکسپو سینٹر ٹرننگ اور نیو ٹاؤن سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس رہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredتقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کیٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے ک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی
Next Article بلوچستان: موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

دنیا پھرخطرہ میں: افریقی ممالک میں ماربرگ وائرس کی وبا پھیل گئی

کراچی (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دو افریقی ممالک کے سفر سے روک دیا۔عرب میڈیا کے مطابق…

April 1, 2023
دنیا

اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے؛ ایرانی وزیر خارجہ

بیروت (ویب ڈیسک): ایران نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو جنگ میں نیا…

October 13, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین اسمبلی کی عدم شرکت، وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈٰیسک): پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق…

November 18, 2024
انٹرٹینمنٹ

مندر میں معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی…

November 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?