Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کارپوریٹ فارمنگ،نئےصوبوں کیخلاف سندھ وپنجاب میں احتجاج: نئے صوبوں کی مہم دہشتگردی ہے؛ عوامی تحریک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کارپوریٹ فارمنگ،نئےصوبوں کیخلاف سندھ وپنجاب میں احتجاج: نئے صوبوں کی مہم دہشتگردی ہے؛ عوامی تحریک
پاکستان

کارپوریٹ فارمنگ،نئےصوبوں کیخلاف سندھ وپنجاب میں احتجاج: نئے صوبوں کی مہم دہشتگردی ہے؛ عوامی تحریک

Published August 24, 2025
Tags: Featured کارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیم مختلف شہروں میں عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے نئے صوبوں کی مہم کو دہشتگردی قرار وسائل کی لوٹ مار، ڈاکو راج اور سندھ کی وحدت پر وار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیم، وسائل کی لوٹ مار، ڈاکو راج اور سندھ کی وحدت پر وار کے خلاف گھارو، پنو عاقل، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، واہی پاندھی سمیت مختلف شہروں میں عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دیے گئے۔ سندھ میں نئے صوبوں کی مہم کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا. دریائے سندھ پر نئے نہروں اور ڈیموں کی تعمیر، کارپوریٹ فارمنگ، فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینے اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، نور احمد کاتیار، نور نبی پلیجو، رزاق چانڈیو، سلما لاشاری اور خالق گندرو کی قیادت میں گھارو شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کراچی-ٹھٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔دھرنے میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے، نوجوان، ہاری اور مزدور شامل تھے۔

عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری کہا کہنا تھا کہ سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مہم دہشتگردی ہے، سندھی قوم اپنے تاریخی وطن کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کرے گی.

جبکہ عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کمپنیوں کو دی گئی ہے جس کا فیصلہ صدارتی ہاؤس میں ہوا ہے.

ٹھٹہ/ گھارو : دریائے سندھ پر نئی نہروں اور ڈیموں کی تعمیر، کارپوریٹ فارمنگ، فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینے اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، نور نبی پلیجو، عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما سلما لاشاری، سندھی مزدور تحریک کے مرکزی آرگنائزر خالق گندرو، مٹھا خان لاشاری، بلاول لاشاری، ریاض عباسی، مجاہد بلوچ، فاضل لاشاری اور دیگر کی قیادت میں گھارو شہر میں گھارو گولائی سے مین بس اسٹاپ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے کہا کہ سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مہم دہشتگردی ہے، سندھی قوم اپنے تاریخی وطن سندھ کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کرے گی۔ سندھ کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی روک کر تمر کے جنگلات ختم کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں ماحولیاتی تباہی آئی ہے۔ گلیشیئرز کا پھٹنا جنگلات کے ختم ہونے کا نتیجہ ہے۔ حکومت تمر کے جنگلات کی بحالی اور ڈکیت نہروں، کینال اور ڈیم ختم کرنے کے لیے سنجیدگی اختیار کرے۔ ملک کے حکمران ماحول دوست منصوبے لانے کے بجائے نئے ڈیم اور نہریں بنا کر ماحول دشمن منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

وسند تھری نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے ڈیم اور کینال بنا کر سندھ کا پانی بند کیا، جس کی وجہ سے سندھ کے ساحلی علاقے کی لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین سمندر برد ہو چکی ہے۔ سمندر برد ہونے والی زمین کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے۔ پنجاب کے حکمرانوں کی جانب سے سندھ کا پانی چوری کرنے کے باعث سندھ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے، پنجاب کی ڈاکو نہریں اور کینال فوری طور پر ختم کی جائیں

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے کرسی کی خاطر سندھ کا سودا کیا ہے۔ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کمپنیوں کو دی گئی ہے جس کا فیصلہ صدارتی ہاؤس میں کیا گیا۔ سندھ کے لوگوں سے ایک طرف سندھُو دریا چھینا جا رہا ہے اور دوسری طرف زمینیں چھین کر اپنے ہی وطن میں بے وطن کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے سندھ کے شہروں کو گندے نالے بنا دیا ہے۔ بارشوں کے دوران حکومتی کرپشن کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ کے کوہستان، کینجھر، ہالیجی، بھنبھور کی لاکھوں ایکڑ زمینوں پر قبضے کر لیے گئے ہیں۔ ٹھٹہ میں نئے ارغون اور ترخان حکمران بٹھا دیے گئے ہیں جو قبضوں، منشیات اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ زیبسٹ یونیورسٹی کے نام پر چھ ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین الاٹ کی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگوں کے گاؤں، قبرستان، عبادت گاہیں اور گزر بسر کے وسائل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریا میں کوٹری سے نیچے پانی نہ چھوڑنے کے باعث ٹھٹہ، سجاول اور بدین اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زمینیں سمندر کھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے بارشوں کے دوران عوام کو نہ ریسکیو کر سکا اور نہ ہی ریلیف دے سکا۔ این ڈی ایم اے والے تو عوام کو آگاہی دینے میں بھی ناکام رہے۔ این ڈی ایم اے کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما سلما لاشاری نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر قبضہ گیری بند کی جائے۔ سندھ کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کمپنیوں کے بجائے مقامی ہاریوں کو دی جائیں۔

عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں منشیات کو عام کر کے سندھی قوم کو غلام بنانے کی سازش کی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔

سندھی مزدور تحریک کے مرکزی آرگنائزر خالق گندرو نے کہا کہ گھارو کی فیکٹریوں میں مقامی مزدوروں کو روزگار نہیں دیا جا رہا۔ سندھ میں غیر مقامی لوگوں کو قابض کرنے کے لیے سندھ کی فیکٹریوں میں باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

سکر/ پنو عاقل: کارپوریٹ فارمنگ، ڈاکو راج، نئی نہروں اور ڈیموں، وسائل کی لوٹ مار اور قبائلی دہشتگردی کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے پنو عاقل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما قادر بھٹو، سچل بھٹی، سندھیاني تحریک کی رہنما شمشاد بپڑ، ایڈووکیٹ ریحانہ جتوئی، عوامی تحریک ضلع سکھر کے صدر ایاز کلوڑ، مقبول راہوجو، مہران سومرو، ذوالفقار میرانی، سرویچ سندھی اور دیگر نے کی۔

ہندو بچیوں کے اغوا، مذہب تبدیل کرا کے جبری شادیاں کرانے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اغوا میں ملوث گروہوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج کو تقویت دی ہے۔ پریا کماری برسوں سے ڈاکوؤں کی قید میں ہے لیکن حکومت نے معصوم بچی کو بازیاب کرانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے ڈاکو راج، قبائلی دہشتگردی، منشیات فروشی جیسے جرائم کو فروغ دیا گیا ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ آئینی طور پر حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت عوام کے بجائے ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کو تحفظ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کے ذریعے سندھ کی وحدت پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ سندھی قوم سندھ کے وجود کی بقا کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ سندھ کی دھرتی اور دریائے سندھ پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تیل اور گیس سمیت سندھ کے وسائل امریکا کے حوالے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن سندھی قوم ایسی کسی سازش کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ سندھ کے وسائل کا وارث صرف سندھی عوام ہیں، لہٰذا وفاقی حکومت کو سندھ کے وسائل فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

ٹنڈو آدم: سندھ کی وحدت پر حملے، کارپوریٹ فارمنگ، نئے ڈیموں اور نہروں اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف عوامی تحریک اور سندھیاني تحریک کی جانب سے شاہ لطیف گیٹ ٹنڈو آدم سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ “ڈیم سارے نامنظور”، “کارپوریٹ فارمنگ نامنظور”، “ایس آئی ایف سی ختم کرو” کے زوردار نعرے لگائے گئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار، ڈاکٹر دلدار لغاری، ضلعی صدر عطا اللہ انڑ، راڻو کنڈاني، عقیل ماڪوڑاني، سندھیاني تحریک کی مرکزی رہنما شمشاد لغاری، مریم انڑ، علی نواز ڈاھری، ہوشو خاصخیلی، خادم حسین کٹوہڑ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کے ذریعے نئے صوبوں کی مہم چلا کر ملک توڑنے کی سازش کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ دشمنی میں ایک ہیں، ان کی پالیسی “عوام کو لڑاؤ اور حکومت کرو” والی ہے۔ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی میں شریک ہے۔ یہ لوگ سندھ میں دوبارہ لسانی اور نسلی بنیاد پر فساد کرانا چاہتے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ گورنر کو جلد اس عہدے سے ہٹایا جائے اور اس پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ کراچی سندھ کا دل اور تخت گاہ ہے، اسے الگ کرنے کے خلاف پُرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ملک میں ہائبرڈ مارشل لا اور کالے قوانین نافذ کرکے بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے۔ ہائبرڈ سیاستدان تیار کیے جا رہے ہیں اور ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج اور بدامنی و لاقانونیت کا راج ہے۔ کرپٹ اور نااہل پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو سندھی عوام کے سینے پر سوار کیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ کارپوریٹ فارمنگ ملک کو امریکا اور غیر ملکی سامراجی کمپنیوں کو بیچنے کے منصوبے ہیں۔ کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں کے لیے دریائے سندھ پر نئے ڈیم اور نہریں بنائی جا رہی ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی لا کر صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی گئی ہے۔

قصور : پاکستان مزدور کسان پارٹی کے زیرِاہتمام 22 اگست 2025 کو بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر بلھے شاہ مزدور میلہ منایا گیا، جس میں عوامی تحریک کے دو رکنی وفد نے شرکت کی۔ عوامی تحریک کے وفد کی قیادت مرکزی دفتر کے سیکرٹری جام تماچی اور مرکزی کمیٹی کے رکن سروان جتوئی نے کی۔ پروگرام میں مزدور کسان پارٹی کے رہنماؤں میاں ممتاز ایڈووکیٹ، کامریڈ ضیاء الحق، پروفیسر سید عظیم، پروفیسر محمد عمر، پروفیست ناصر حسین، آزادی تحریک فیصل آباد کے کامریڈ اصغر شاہین، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس تنظیم کے اویس کرنی، نیشنل یونین فیڈریشن کے حسیب اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن سے سعد چوھدری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے میں “جبری مشقت مردہ باد، پیشگی نظام مردہ باد، مزدور جدوجہد زندہ باد، آزادی تاریخ زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔ بھٹہ مزدور یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ بھٹوں اور دیگر کام کی جگہوں پر ذہنی، جسمانی، معاشی اور جنسی استحصال جاری ہے، جبکہ پولیس اور مالکان کے گٹھ جوڑ سے مزدوروں پر ظلم اور جھوٹے مقدمات عائد کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں یونیفارم لیبر کوڈ ایک کالا قانون ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنما جام تماچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا بلھے شاہ، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، گل خان نصیر اور رحمان بابا کی شاعری عوام کی شاعری ہے، جو استحصالی نظام کے خلاف ایک بلند آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوامی تحریک نے زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ اور قدرتی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف بھرپور جدوجہد شروع کی ہے اور یونیفارم لیبر کوڈ کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکمران طبقہ، خصوصاً بی بی مریم اور شہباز شریف، ملک کو غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں اور مزدوروں کے حقوق سلب کر رہے ہیں۔ جب پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مزدور متحد ہوں گے تو استحصالی حکومت ختم ہو جائے گی اور آخری فتح عوام کی ہوگی۔

پروگرام میں پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج لاہور کے طلبہ نے بھٹہ مزدوروں پر مبنی ڈرامہ پیش کیا، پتو کی کلچرل گروپ نے دہاڑی پر ایک ڈرامہ پیش کیا اور شاعر عا بد حسین عابد نے کلام سنایا۔ آخر میں پروفیسر سید عظیم نے قرارداد پیش کی، جس میں متفقہ طور پر نئے لیبر کوڈ کو مسترد کیا گیا اور کارپوریٹ فارمنگ و چھوٹے صوبوں کے وسائل کی لوٹ مار ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

TAGGED:Featuredکارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیممختلف شہروں میں عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنےنئے صوبوں کی مہم کو دہشتگردی قراروسائل کی لوٹ مار، ڈاکو راج اور سندھ کی وحدت پر وار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی: زیرزمین پائپ لائن سے 12ہزار بیرل کروڈ آئل چوری
Next Article اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بنکاک ائیرپورٹ:جانوروں کی بھارت اسمگلنگ ناکام،ریڈ پانڈا،سانپ، چھپکلی سمیت 87 جانوربرآمد

بنکاک (ویب ڈیسک): بنکاک میں کسٹم حکام نے جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام…

March 7, 2024
پاکستان

ملک مخالف کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے:رانا

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے…

March 25, 2023
پاکستان

کراچی: کارساز پر فائرنگ سے صحافی ندیم احمد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کارساز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مقامی صحافی ندیم احمد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی صحافی…

November 20, 2024
پاکستان

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

(ویب ڈیسک ‌):وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید شور…

June 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?