Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ:PTIکا NA129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ:PTIکا NA129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
پاکستان

نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ:PTIکا NA129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Published August 27, 2025
Tags: Featured این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان پی ٹی آئی کا شکریہ مشاورت سیاسی کمیٹی کے سپرد
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی معاملات پر مزید مشاورت کے لیے سیاسی کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش ہے، روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، روزانہ سماعت سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے، ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کرتے ہیں، ارکان اسمبلی کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فوری استعفوں کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے واضح طورپر بتایا تھا ضمنی الیکشن نہیں لڑنا، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، بانی نے کہا تھا یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، بانی نےکہا تھا کہ اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔

TAGGED:Featuredاین اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہپاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلانپی ٹی آئی کا شکریہمشاورت سیاسی کمیٹی کے سپرد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف راجستھان میں‌مقدمہ درج
Next Article ٹرمپ نے 4 بار فون کیا مگر مودی نے کال نہ اٹھائی: جرمن اخبار کا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بابراعظم کو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی مل گئی، ٹی20 ورلڈ کپ میں تیسری بار قیادت کریںگے

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنادیا…

March 31, 2024
پاکستانکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:کھلاڑیوں میں‌کوآرڈینیشن کا فقدان تھا؛سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر…

June 27, 2024
دلچسپ و عجیبویڈیوز

امریکا: پالک کے پیکٹ سے مینڈک نکل آیا، کمپنی کیخلاف تحقیقات شروع

مشی گن (ویب ڈیسک): امریکی ریاست مشی گن کے شہر ساؤتھ فیلڈ میں ایک فیملی نے مارٹ سے سیل بند…

August 13, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ریاض عالمی مقابلے:8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی(ٹیک ڈیسک): ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ایک بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل…

February 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?